مدھیہ پردیش کے وزیرجنگلات وجے شاہ کے متنازعہ بیان کا معاملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پہلے معاملہ درج کیا گیا، اب گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وہیں بی جے پی کے کچھ پرانے لیڈران اورکانگریس پارٹی استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس سے متعلق کانگریس نے گورنرسے مل کرایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔ اس کے بعد گورنرہاؤس کے باہراحتجاج پربیٹھ گئے، جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
کانگریس رکن اسمبلی نے جمعہ کے روزمدھیہ پردیش کے گورنرکی رہائش گاہ کے سامنے غیرمعینہ مدت کے لئے دھرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے لئے وزیروجے شاہ کو ریاستی کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈرامنگ سنگھارکی قیادت میں کانگریس رکن اسمبلی منگو بھائی پٹیل سے ملاقات کے بعد راج بھون کے باہر بیٹھے۔
استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے کانگریس
اپوزیشن لیڈرامنگ سنگھارنے کہا کہ ہاں، 15 اراکین اسمبلی میرے ساتھ ہیں۔ ہم نے گورنر سے ملاقات کے بعد راج بھون کے باہر غیرمعینہ مدت کے لئے احتجاج شروع کردیا ہے۔ ہم نے وجے شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ ریاست کے آدیواسی معاملوں کے وزیر وجے شاہ نے اندور ضلع کے ایک دیہی علاقے میں ایک عوامی پروگرام کے دوران کرنل قریشی کا نام لئے بغیرمتنازعہ بیان دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو”دہشت گردوں کی بہن“ کے طورپرپیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس معاملے پرمدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرایا ہے۔ کانگریس لیڈران نے کہا کہ تین دن ہوگئے ہیں اوروجے شاہ کوابھی تک ہٹایا نہیں گیا ہے۔ ہم ان کا استعفیٰ چاہتے ہیں اوراس لئے ہم سڑکوں پر اترے ہیں۔
کانگریس ہی نہیں بی جے پی کے کچھ لیڈران بھی مانگ رہے ہیں استعفیٰ
کانگریس پارٹی بیان سامنے آنے کے بعد سے ہی وجے شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی بھی اس پورے معاملے پروجے شاہ کوآڑے ہاتھوں لئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وجے شاہ پرکارروائی کے ساتھ ہی کابینہ سے استعفیٰ لیا جائے۔ وہیں، دوسری طرف اب مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے فوج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اورملک کی فوج وزیراعظم مودی کے قدموں میں سرنگوں ہے۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…