قومی

Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کی تاریخ 10 جون کو سنہری حروف میں لکھی جائے گی، 1.25 کروڑ بہنوں کے اکاؤنٹ میں آئے گا یہ فائدہ

بھوپال: مدھیہ پردیش ایک بارپھرملک میں اپنی الگ پہچان کے ساتھ ابھرنے والا ہے۔ 10 جون کو ریاست کی تاریخ میں ایک اورنئے باب کا اضافہ ہوگا، جو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اس دن ریاست کی 1.25 کروڑغریب اور متوسط ​​طبقے کی بہنوں کی زندگیوں میں روشنی لانے کے لئے چیف منسٹرلاڈلی بہنا یوجنا سے ہرایک کو ایک ایک ہزارروپئے ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شام 6 بجے جبل پور ہیڈ کوارٹرسے ریاستی سطح کی تقریب میں بہنوں سے بات چیت کریں گے اورایک کلک سے رقم منتقل کریں گے۔

ملک کی اس انوکھی اسکیم کے تئیں بہنوں میں جو جوش وخروش دیکھا گیا ہے، اس کے نتیجے میں 5 مارچ 2023 کوچیف منسٹرچوہان کی جانب سے اسکیم کا اعلان کرنے کے بعد صرف 35 دنوں میں ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان تمام درخواستوں کی جانچ کے بعد اہل درخواست گزاربہنوں کے اکاؤنٹ کی کے وائی سی کا کام جنگی بنیادوں پرکیا گیا۔ اس کے نتیجے میں یکم جون سے ایک مہم چلا کراہل بہنوں میں قبولیت نامہ کی تقسیم بھی کی گئی۔

10 جون کو وزیراعلیٰ رقم ٹرانسفر کریں گے

اب ریاست کی بہنیں 10 جون کی شام 6 بجے کا انتظارکررہی ہیں، جب وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان تمام اہل بہنوں کے بینک کھاتوں میں ایک ہزار روپئے کی رقم منتقل کریں گے۔ اس دن اوروقت کو یادگاربنانے کے لئے تمام اضلاع میں بہت سی سرگرمیوں کے ساتھ تہوارکا ماحول ہوگا۔ وزیراعلیٰ چوہان کے دل سے نکلی ’’چیف منسٹرلاڈلی بہنا یوجنا‘‘ 1.25 کروڑبہنوں کی زندگیوں کوآسان بنانے اورانہیں خوشیوں سے بھرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ چوہان کا کہنا ہے کہ ریاست کی میری بہنوں کے لئے خوشحالی کا نیا دورشروع ہورہا ہے، آئیے اتسو کے ساتھ خوشیاں منائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Telangana Congress: کانگریس کے زیر اقتدار تلنگانہ میں بغاوت کی چنگاری، سی ایم ریڈی نے بلائی ایک ہنگامی میٹنگ

ملک بھر میں صرف تین ریاستوں میں کانگریس اپنے بل بوتے پر حکومت چلا رہی…

7 minutes ago

Earthquake in Bikaner: راجستھان کے بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، 3.6 رہی شدت

راجستھان کے بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیکانیر…

56 minutes ago

Joginder Geong Arrested: ایم پی سنجے یادو اور رندیپ سرجے والا کو دھمکی دینے والا بین الاقوامی انتہائی مطلوب گینگسٹر جوگندر گیونگ گرفتار

دہلی پولیس اسپیشل سیل اور ہریانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بین الاقوامی گینگسٹر جوگندر…

1 hour ago