-بھارت ایکسپریس
Mass Marriage in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کنیا ویواہ یوجنا (چیف منسٹر کنیا میریج اسکیم) سے متعلق تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ دراصل، چیف منسٹر کنیا میریج اسکیم کے تحت شادی کے دوران دولہا-دلہن کو تحفے میں دیا جاتا ہے، لیکن حکومت کی طرف سے دیئے گئے میک اپ باکس میں اسقاط حمل کی گولیاں اور کنڈوم ملنے سے ہنگامہ ہوگیا۔ اس معاملے میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اسے ’شرمناک‘ قرار دیا ہے وہیں بی جے پی اسے ’بیداری‘ بتا کر اپنی صفائی دے رہی ہے۔
مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے تھاندلا میں چیف منسٹر کنیا میریج اسکیم کے تحت تحفے کے طور پر میک اپ باکس تقسیم کئے گئے۔ اس میک اپ کٹ کے اندر سے دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ اسقاط حمل کی گولیاں اور کنڈوم بھی نکلے، جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔ منگل کے روز ہوئی اس شادی تقریب میں مقامی انتظامیہ نے تقریباً 300 جوڑوں کی شادی منعقد کرائی تھی۔
کانگریس-بی جے پی کے درمیان شروع ہوئی زبانی جنگ
وہیں میک اپ باکس میں اسقاط حمل کی گولیاں اور کنڈوم نکلنے کے بعد بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آگئے ہیں۔ اس معاملے میں شیو راج حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس ترجمان سنگیتا شرما نے کہا، ”وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، کتنی توہین کریں گے آپ مدھیہ پردیش کی بہن بیٹیوں کی، کنیا میریج اسکیم میں میک اپ باکس میں کنڈول اور اسقاط حمل کی گولیاں تقسیم کر رہی ہے حکومت۔ جھابوا مکے تھاندلا میں چیف منسٹر کنیا میریج اسکیم میں ملک میں پہلی بار ایسی حرکت ہوئی ہے۔“
کانگریس کی خاتون لیڈر کے ٹوئٹ پر بی جے پی کے ترجمان نیہا بگا نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا، ”سنجے گاندھی نے ہندوستان میں 60 لاکھ لوگوں کی نسبندی ان کی مرضی کے خلاف کرائی، آج کے وقت میں سماج کے ہرطبقے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کام کئے جا رہے ہیں، جس سے فیملی پلاننگ میں کسی طرح کی پریشانی نہ آئے۔“
محکمہ صحت کےافسر نے کیا یہ دعویٰ
دوسری طرف، محکمہ صحت کے افسرکا کہنا ہے کہ اس سے نوشادی شدہ جوڑے کو فیملی پلاننگ کی اہمیت بتانا ہے اور انہیں اس کے وسائل بھی دستیاب کرائے جانے ہیں۔ یہ پورے صوبے میں ہو رہا ہے۔ اس درمیان یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی یوزرس اس معاملے میں طرح طرح کے تبصرے (کمنٹس) کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…