-بھارت ایکسپریس
LPG Price Reduced: آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز میں آپ کو ایل پی جی سلینڈر کی کم ہوئی قیمتوں کی اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ دراصل، پٹرولیم کمپنیاں ہر نئے ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے ٹی ایف، کیروسین تیل وغیرہ کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلیاں کرتی ہیں۔
کمرشیل سلینڈر کی قیمتوں میں تخفیف
پٹرولیم کمپنیوں نے آج نئے مالی سال کے پہلے دن ایل پی جی سلینڈ کی قیمتوں میں تخفیف کی ہے اور یہ کمی کمرشیل سلینڈر کی قیمتوں میں کی گئی ہے۔ 19 کلو والے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں آج 92 روپئے تک کی تخفیف کی گئی ہے۔ دہلی، ممبئی، کولکاتا، چنئی ان سبھی شہروں میں کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمتوں میں تکفیف کی گئی ہے اور یہ سستے ہوئے ہیں۔
جانئے اپنے شہر کی قیمت
دہلی میں کمرشیل سلینڈر کی قیمت 2028.00 روپئے ہے۔ جبکہ کولکاتا میں 2132.00، ممبئی میں 1980.00 ہے۔ وہیں چنئی میں 2192.50 روپئے ہے۔
آپ کے شہر میں ایل پی جی کی پرانی قیمت
اس سے قبل دہلی میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 2119.50 روپئے تھی جبکہ کولکاتا میں 2221.50 روپئے، ممبئی میں 2071.50 روپئے اور چنئی میں 2268.00 روپئے تھی۔
جانئے کتنی کم ہوئی ایل پی جی سلینڈر کی قیمت
آج سے دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلینڈر پورے 91.5 روپئے سستا ہوکر 2028 روپئے کا ملے گا۔ وہیں کولکاتا میں 89.5 روپئے سستا ہوکر ایل پی جی سلینڈر 2132 روپئے کا ملے گا۔ وہیں اقتصادی راجدھانی ممبئی میں ایل پی جی سلینڈر 91.50 روپئے سستا ہوکر 1980 روپئے کا ملے گا یعنی اس کی قیمت 2000 روپئے سے نیچے آگئے ہیں۔ وہیں چنئی میں ایل پی جی سلینڈر 75.5 روپئے سستا ہوکر 2192.50 روپئے کا ملے گا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…