نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے نیشنل جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کومیٹنگ کے لئے بلایا ہے۔ اسپیکرنے ابھیشیک بنرجی کو 19 جون کوملاقات کا وقت دیا ہے۔ اوم برلا چاہتے ہیں کہ وہ (ابھیشیک بنرجی) پارٹی میں بغاوت معاملے پراپنا موقف رکھیں اورصورتحال واضح کریں۔ ترنمول کانگریس کے باغی اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں شمال مشرق کی نومولود سیاسی پارٹی نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) میں انضمام کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پارٹی تری پورہ کی ایک رجسٹرڈ (غیرمنظورشدہ) پارٹی ہے، جس کی تشکیل 2022 میں ہوئی تھی۔ 2023 کے تری پورہ اسمبلی الیکشن میں اس پارٹی نے 2 سیٹوں پراپنے امیدواراتارے تھے اوردونوں ہی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے ہاتھوں ہوئی زبردست شکست کے بعد سے ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی میں بغاوت کا دورجاری ہے۔ نوبت یہ ہے کہ پارٹی اب 2 حصوں میں تقسیم ہونے کی دہلیزپرہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کوملاکرکبھی 40 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اپوزیشن میں مضبوط کردارادا کرنے والی ترنمول کانگریس اب اپنے وجود کے بحران سے جدوجہد کررہی ہے۔
بھوپیندریادو سے ملے تھے باغی اراکین
ترنمول کانگریس میں ہوئی بڑی بغاوت نے قومی سیاست میں نئی بحث چھیڑدی ہے۔ ممتا بنرجی کے 28 لوک سبھا اراکین میں سے 20 اراکین پارلیمنٹ نے الگ ہوکرتری پورہ کی پارٹی میں انضمام کا اعلان کردیا۔ باغی ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ شتابدی رائے کی قیادت میں دیگراراکین لوک سبھا اسپیکرسے ملاقات کرنے سے پہلے مرکزی وزیراورمغربی بنگال میں پارٹی کے انچارج بھوپیندریادوسے ملاقات کی تھی۔
راجیہ سبھا سے کتنے اراکین نے دیا استعفیٰ؟
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کوپرکاش چک برائیک اورکوئل ملّک نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ برائیک اورکوئل سے پہلے سوکھیندوشیکھررائے اوربنگال سے منتخب ہونے والی رکن پارلیمنٹ سشمتا دیونے بھی ایم پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سوکھیندوشیکھرنے عہدہ چھوڑنے کے بعد ترنمول کانگریس کی مدت پرسنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے آرجی کرمیڈیکل کالج میں ہوئی آبروریزی اورقتل معاملے کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کا ارادہ کرلیا تھا۔ سشمتا دیونے پارٹی چھوڑنے کے بعد اپنی آبائی ریاست آسام کی سیاست پر توجہ مرکوزکرنے کی بات کہی ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد سے قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں شمولیت اختیارکرسکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…