قومی

Lok Sabha Speaker holds all-party meet: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کی ایک آل پارٹی میٹنگ، اراکین پارلیمنٹ سے کہا-چلنے دیں ایوان کی کارروائی

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کے روز آل پارٹی میٹنگ طلب کی، جب ایوان زیریں میں اپوزیشن کے احتجاج اور نعرے بازی کے باعث کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ اسپیکر نے ارکان پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کی کارروائی کو مؤثر انداز میں چلنے دیں۔ اس میٹنگ میں ’’آپریشن سندور‘‘ کے حوالے سے 28 جولائی کو ہونے والی 16 گھنٹے کی مجوزہ بحث پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اس سے قبل آج صبح راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس اب پیر کو صبح 11 بجے جب کہ لوک سبھا دوپہر 2 بجے دوبارہ ہوگا۔ اپوزیشن کی جانب سے بہار میں جاری ایس آئی آر پر بحث کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، جو الیکشن کمیشن کی نگرانی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ سوالات کا وقت اور ایوان میں بحث و مباحثہ جمہوریت کا حصہ ہیں اور انھوں نے اپیل کی کہ تمام ارکان قواعد کے مطابق اختلاف رائے کا اظہار کریں۔

احتجاج کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے: اوم برلا

اسپیکر اوم برلا نے مزید کہا کہ ’’احتجاج کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پارلیمنٹ کو نہیں چلانا چاہتے تو کارروائی ملتوی کر دی جائے گی۔‘‘ وہیں کانگریس ایم پی مانکیم ٹیگور نے ایوان میں ’’بہار میں 52 لاکھ ووٹروں کی ممکنہ بے دخلی‘‘ پر بحث کے لیے التوا کی تحریک پیش کی اور اسے آئین اور جمہوریت پر ’’منظم حملہ‘‘ قرار دیا۔

اس سے قبل اپوزیشن اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے خلاف مسلسل پانچویں روز پارلیمنٹ کے مکر دروازے پر احتجاج جاری رکھا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سینیئر رہنماؤں نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایوان کی کارروائی 21 جولائی سے مسلسل رکاوٹوں کا شکار ہے اور پچھلے چار دنوں میں بارہا ملتوی کی جا چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

9 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

10 hours ago