قومی

Lok Sabha proceeding: السلام علیکم کی آواز سے گونجا پارلیمنٹ،کسی نے لگائے جئے شری رام کا نعرے،ویڈیو وائرل

دونوں ایوانوں میں ایس آئی آر کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی بار بار ملتوی کی جارہی ہے۔ 5 اگست کو جب لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی اور لوک سبھا کے اسپیکر ایوان میں پہنچے تو کسی نے ’’جئے شری رام‘‘ کہا تو کسی نے ’’السلام علیکم‘‘ کہا۔ تاہم، جیسے ہی کچھ سکون ہوا، ایک ایم پی نے اونچی آواز میں کہا – “السلام علیکم سر۔” یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی، ایس آئی آر پر بحث کے مطالبے کے حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جب تک اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوتی اور الیکشن کمیشن اس پر کوئی واضح جواب نہیں دیتا، احتجاج جاری رہے گا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس طرح ووٹ کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہاکہ جمہوریت تب مضبوط ہو گی جب سب کو ووٹ کا حق ملے گا۔ جب یہ حق چھینا جا رہا ہو تو ہم کہاں آواز اٹھائیں؟ حکومت کو سننا چاہیے اور ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو ووٹر لسٹ کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ ایس آئی آرپر بحث ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP News: گورکھپور میں درگا وسرجن کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئے لوگ، 3 کی موت، 7 جھلسے

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…

18 minutes ago

Saurav Das-Ashutosh Ranka Bail: سورو داس-آشوتوش رانکا کو ملی ضمانت، ایس ای ایم کورٹ نے دیا رہا کرنے کا حکم

دہلی پولیس نے سورَو داس اورآشوتوش رانکا کو13 اکتوبرکوحراست میں لیا تھا۔ دونوں پرالزام ہے…

2 hours ago