بین الاقوامی

عمران خان کی رہائی کے لئے پاکستان کی سڑکوں پر اترے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان، پولیس نے کی یہ کارروائی

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کوان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں احتجاج کیا۔ پارٹی نے کہا کہ پولیس نے 500 سے زیادہ احتجاج کرنے والے کارکنوں اورحامیوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ فاشسٹ حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکلنے والے زیادہ ترکارکنان کولاہورسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عمران خان کودوسال قبل کرپشن کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں لاہورمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا۔ وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔

عمران خان کی اپیل پر کیا گیا تھا احتجاج

عمران خان کی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ جیل میں بند رہنما عمران خان کے حامی بڑی تعداد میں باہرآرہے ہیں اوراس احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئرلیڈرزلفی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست کوسابق وزیراعظم عمران خان کی قید کے 2 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ان کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی قانونی ٹیم یا اہل خانہ سے زیادہ دیرتک ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بعض اوقات چند لوگوں کے علاوہ ان کی سیاسی قیادت تک رسائی نہیں ہوتی۔

صرف پنجاب سے 500 سے زائد افراد گرفتار

زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جلسوں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔ اہم شاہراہوں کوبلاک کردیا گیا ہے، پارٹی کے جھنڈے والی گاڑیوں کی توڑ پھوڑکی گئی ہے اور پارٹی کے سرگرم رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پرچھاپہ ماری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں اب تک پی ٹی آئی کے 500 سے زائد لیڈران اورکارکنوں کوگرفتارکیا جا چکا ہے۔ گرفتارکارکنوں میں اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ بخاری نے کہا کہ پاکستان سے جمہوریت غائب ہوچکی ہے۔ یہاں نہ قانون کی حکمرانی ہے اورنہ ہی انسانوں کوکوئی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے پاکستانیوں کے ساتھ ایسا ظالمانہ رویہ شرمناک ہے۔ بخاری نے کہا کہ مظاہرین دن کے آخرتک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں ہونے کے باوجود حکومت کمزور نظر آرہی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت گرفتار

پنجاب میں پولیس نے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔ اس کے تحت کسی بھی مقام پریا اس سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکتے تھے۔ اس دفعہ کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارکنوں کوگرفتارکرلیا۔ پی ٹی آئی کے جلسوں کی میڈیا کوریج پرپابندی عائد کردی گئی ہے، لیکن ان ریلیوں کی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں، جس میں پولیس پارٹی کارکنوں کے خلاف کارروائی کرتی ہوئی نظرآ رہی ہے۔ ایک ویڈیومیں پولیس کوایک بزرگ حامی کوگھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

21 minutes ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

10 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

11 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

12 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

12 hours ago