قومی

Lok Sabha Elections & Hyderabad Seat: اویسی کے خلاف حیدرآباد سیٹ سے کانگریس پارٹی نے اتارا امیدوار، مقابلہ ہوا کافی دلچسپ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس نے تلنگانہ کی حیدرآباد سیٹ سے امیدوار کھڑا کیا ہے۔ بدھ (24 اپریل 2024) کو پارٹی نے ولی اللہ سمیر کو ٹکٹ دیا ہے۔ ولی اللہ سمیر کے فیس بک پروفائل پر دی گئی معلومات کے مطابق، وہ حیدرآباد کانگریس کمیٹی (ایچ سی سی) میں اقلیتی محکمہ کے چیئرمین ہیں۔حیدرآباد پارلیمانی حلقہ جنوبی ہند کی گرم نشستوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت وہاں سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے اسد الدین اویسی ایم پی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم چیف کی نچلی سطح پر اچھی پکڑ سمجھا جاتا ہے۔ اسدالدین اویسی نے عام انتخابات (2004 سے 2019 تک) میں لگاتار چار بار یہ نشست جیتی ہے۔

حیدرآباد سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہوگا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس سیٹ پر اسدالدین اویسی کے مقابلے میں مادھوی لتا کو موقع دیا ہے، جو ہندتوا کی شبیہ رکھتی ہیں۔ ایسے میں سیاسی حلقوں میں مانا جا رہا ہے کہ اس بار حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پر مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا۔ حیدرآباد میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 13 مئی 2024 کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ نتائج 4 جون 2024 کو آئیں گے۔ اس بار وہاں سہ رخی مقابلے  کی امید  لگائی جارہی ہے ۔

سال 2019میں اس سیٹ سے اسد الدین اویسی نے انتخاب لڑا تھا، جب کہ بی جے پی سے بھگونت راؤ، ٹی آر ایس سے پشتے سری کانت اور کانگریس سے فیروز خان میدان میں تھے۔ اس کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ کو 5,17,100 ووٹ ملے اور ان کا ووٹ شیئر 63.95 فیصد تھا۔البتہ اس بار اویسی کیلئے اپنی سیٹ پر مقابلہ کافی مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس کا امیدوار اتارنا بی جے پی کیلئے نیک فال ثابت ہوسکتا ہے اور اویسی کیلئے  خطرے کی گھنٹی مانی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

24 minutes ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

2 hours ago