قومی

Lok Sabha Election 2024: بی ایس پی کے ساتھ کانگریس کے الائنس کے امکان پر ڈمپل یادو نے توڑی خاموشی، رام گوپال یادو کا بڑا دعویٰ

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے اترپردیش میں انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوزیو الائنس(انڈیا الائنس) کے پرچم تلے سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان الائنس ہوگیا ہے۔ حالانکہ ابھی سیٹ شیئرنگ پربات پھنسی ہوئی ہے۔ اس درمیان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کی بات چیت مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے جاری ہے۔

اب اس موضوع پرسماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ کانگریس کے بی ایس پی الائنس کے ساتھ بات چیت پر ڈمپل یادو نے کہا کہ یہ توپارٹی ہائی کمان طے کرے گا، لیکن جتنی جلد سیٹوں پرفیصلہ ہوگا اتنا الائنس کو اور بی جے پی کو ہرانے میں مضبوطی ملے گی۔ وہیں سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اورکانگریس میں اتحاد یا الائنس سے متعلق پروفیسررام گوپال یادو نے کہا کہ اتحاد میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ سیٹیں طے ہو رہی ہیں۔ دوسری طرف کانگریس اورسماجوادی پارٹی کے الائنس پربی جے پی لیڈران بھی ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔ بی  جے پی لیڈرہرناتھ سنگھ نے کہا کہ اس الائنس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

الائنس میں اختلاف کا اشارہ

اویناش پانڈے کے اترپردیش دورے کے دوران انہوں نے دفترپرکانگریس کے لیڈران سے سماجوادی پارٹی سے الائنس کے موضوع میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے کانگریس لیڈران کی رائے بھی معلوم کی۔ اویناش پانڈے نے کانگریس کی طرف سے سبھی سیٹوں کے لئے بنائے گئے آبزرورسے ممکنہ امیدواروں کے نام بھی مانگے۔ اس اہم میٹنگ کے بعد یوپی میں کانگریس پارٹی کے اکیلے لڑنے کی قیاس آرائیاں بھی ہونے لگی ہیں۔ اویناش پانڈے نے کارکنان کے درمیان کہا کہ سماجوادی پارٹی نے گٹھ بندھن کا دھرم یعنی الائنس کے ضوابط پرعمل نہیں کیا۔ سماجوادی پارٹی نے 16 سیٹوں پر لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کرکے اتحاد یعنی گٹھ بندھن کے اصولوں پرعمل نہیں کیا پھر بھی ہم سبھی باتوں پرغوروخوض کرنے اور مثبت نظریے سے آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی کے ساتھ تمام چیز آنے والے وقت میں ٹھیک ہوگی۔

سماجوادی پارٹی کے یکطرفہ فیصلے پرناراضگی

کانگریس کی میٹنگ میں کہا گیا کہ سماجوادی پارٹی نے 16 سیٹوں پراپنے امیدواراتارکراچھا اشارہ نہیں دیا ہے۔ اگر بی جے پی کو ہرانا ہے تو سبھی پارٹیوں کو ایک ہونا ہوگا، چاہے وہ سیٹوں کی بات ہو یا کسی حکمت عملی کی بات ہو۔ کوئی بھی فیصلہ یکطرفہ نہیں ہوتا ہے۔ دراصل، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کرکے کانگریس کے ساتھ الائنس کا اعلان کیا تھا، اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کانگریس یوپی میں 11 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ سماجوادی پارٹی نہ صرف کانگریس کی سیٹوں کا اعلان بلکہ دوسری سیاسی پارٹیوں سے آگے جاتے ہوئے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کردی ہے، جس کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے اس فیصلے سے نا اتفاقی ظاہرکی اور کہا کہ سماجوادی پارٹی کے ساتھ پارٹی ہائی کمان کی بات چل رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

40 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

40 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago