قومی

Lok Sabha Elections 2024: الیکشن سے پہلے ہی کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا، کھجوراہو کی امیدوار میرا یادو کی پرچہ نامزدگی خارج

Lok Sabha Elections 2024: مدھیہ پردیش میں اپوزیشن انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں کے کجھوراہوسیٹ سے سماجوادی پارٹی کی امیدوارمیرا یادوکی پرچہ نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نامزدگی فارم میں دستخط نہیں کرنے اورپرانی فہرست پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے میرا یادو کی نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔ کھجوراہومیں اب صرف بی جے پی امیدواروی ڈی شرما اکیلے رہ گئے ہیں۔ سیٹ معاہدے کے تحت کانگریس نے کھجوراہوسیٹ سماج وادی پارٹی کو دی تھی۔

لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے پہلے ہی سماج وادی پارٹی اورکانگریس کے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے امیدوارکی پرچہ نامزدگی منسوخ ہونے سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ یہ مدھیہ پردیش کی سیاسی تاریخ کا ایک بڑا حادثہ  ہے۔

منوج یادو کے نام پرشروع ہوئی تھی مخالفت

مدھیہ پردیش میں انڈیا الائنس کے معاہدے کے تحت کجھوراہو لوک سبھا سیٹ پرسماجوادی پارٹی نے چار دن پہلے ڈاکٹرمنوج یادو کو میدان میں اتارا تھا۔ ڈاکٹر منوج یادو کو ٹکٹ دیئے جانے کے بعد مخالفت شروع ہوگئی، جس کے بعد سماجوادی پارٹی نے ان کا ٹکٹ بدل دیا۔ اس کے بعد یہاں سے میرا دیپک یادو کو میدان میں اتاراگیا۔

منوج یادوکی جگہ پھرمیرا یادوکوبنایا امیدوار

ڈاکٹرمنوج یادو کو سماجوادی پارٹی نے ریاستی صدربنا دیا۔ میرا یادو سابق رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔ جبکہ ان کے شوہرتین باررکن اسمبلی رہے ہیں۔ جب پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوئی تو دستخط نہیں ہونے کی وجہ سے میرا دیپک یادو کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ کجھوراہو لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدواروشنودت شرما دوسری بار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

الیکشن سے پہلے ہارا انڈیا الائنس: بی جے پی

بی جے پی کے ریاستی صدر کے لئے یہ راحت والی بڑی خبرہے۔ اب اس لوک سبھا سیٹ پریہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اپوزیشن پارٹی کس امیدوارکی مدد کرتی ہے۔ موجودہ وقت میں کچھ آزاد امیدواروں نے بھی اس لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان آشیش اگروال کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس نہیں بلکہ الائنس ہے، جس کی پرتیں کھولی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے سے پہلے ہی الائنس ہارچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

7 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

8 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

9 hours ago