قومی

Lok Sabha Elections 2024: اورنگ زیب کو اگر ہندوستان کی مٹی نے جنم دیا ہے تو شیواجی مہاراج کو بھی ان سے لڑنے کیلئے پیدا کیا ہے:سرما

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایک پروگرام کے دوران مغل بادشاہ اورنگزیب کا ذکر کیا۔ اس دوران انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب بھی اسی ملک میں پیدا ہوا تھا لیکن آج انہیں کوئی اچھے کام کی  وجہ سے نہیں جانتا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے پیر (20 مئی) کو ایک پروگرام کے دوران تاریخی شخصیات پر بات کی۔ انہوں  نے کہا، ’’بہت سے لوگ آئیں گے اور جائیں گے، لیکن یہ وہ سرزمین ہے جہاں ہم پیدا ہوئے ہیں۔ میں وزیر اعلیٰ رہوں یا نہ رہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میرا ملک وشو گرو ہونا چاہیے۔

ممتا کو شاہجہان شیخ جیسے لوگوں کو چھوڑ دینا چاہئے – سی ایم سرما

سی ایم سرما نے تاریخی شخصیات پر تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب بھی ہمارے ملک میں پیدا ہوا تھا لیکن ان کے ساتھ کیا ہوا آج کوئی انہیں اچھے کاموں کیلئے نہیں جانتا۔ ممتا بنرجی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے درخواست کرتا ہوں۔ آپ کے پاس لوک سبھا انتخابات کے دو سال بعد تک کا وقت ہے۔ شاہجہاں شیخ جیسے لوگوں کو چھوڑیں، ملک کے عوام ان جیسے لوگوں سے نہیں ڈریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اورنگ زیب کو ہندوستان کی مٹی  نے جنم دیا ہےتو اس نے شیواجی مہاراج اور گرو گوبند سنگھ کو ان کے خلاف لڑنے کے لیے جنم دیا۔ گاندھی جی بھی انگریزوں کو بھگانے کے لیے پیدا ہوئے تھے۔ اگر ہندوستان کی مٹی نے شاہجہاں شیخ جیسے لوگوں کو جنم دیا ہے تو مادر وطن نے بھی نریندر مودی اور امت شاہ جیسے لوگوں کو شاہجہاں شیخ جیسے لوگوں سے لڑنے کے لیے جنم دیا ہے۔ ہر اورنگ زیب کے لیے ایک لچھیت بورفوکان پیدا ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago