قومی

Lok Sabha Elections 2024: پاکستان کے سابق وزیر نے راہل گاندھی کی تعریف کی تو بی جے پی نے کہا کانگریس کا ہاتھ پاکستان کے ساتھ

پاکستان کے سابق وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کی تقریر سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ کانگریس لیڈر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور لکھا کہ راہل آن فائر… تاہم اب بی جے پی نے کانگریس پر سوال اٹھائے ہیں۔

دراصل، اس ویڈیو میں راہل گاندھی رام مندر کے افتتاح کو لے کر بی جے پی اور پی ایم مودی سے سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رام مندر کے افتتاح کو لے کر بی جے پی پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے رام مندر کا افتتاح کیا، لیکن کیا افتتاح کے موقع پر آپ نے کسی غریب کا چہرہ دیکھا؟ اس میں امبانی، اڈانی، امیتابھ بچن اور وزیر اعظم مودی نظر آئے۔ یہی نہیں ہندوستان کی تمام بڑی شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔لیکن آدیواسی ،دلت کسی کو آپ نے نہیں دیکھا ہوگا۔

راہل نے مزید پوچھا کہ کیا اس افتتاح میں کسان، مزدور اور بے روزگار نظر آئے؟ اب لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پی ایم مودی صرف دو تین فیصد لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ سارا ڈرامہ آپ کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔ کیونکہ، وہ دنیا بھر کے مسائل پر بات کرتے ہیں، لیکن ہندوستان میں کیا ہو رہا ہے۔ وہ اس پر بات نہیں کریں گے، چاہے وہ جی ایس ٹی ہو یا ذات پات کی مردم شماری۔

بی جے پی نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا

بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے راہل گاندھی کی تعریف کرنے پر پاکستان کے سابق وزیر فواد چودھری کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ہاتھ پاکستان کے ساتھ ہے۔ اس سے قبل حافظ سعید نے کہا تھا کہ کانگریس ان کی پسندیدہ پارٹی ہے۔ منی شنکرائیر پی ایم مودی کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کیلئے پاکستان گئے تھے۔ ہمیں یاد ہے کہ حال ہی میں کانگریس لیڈروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے اور بی کے ہری پرساد نے کھل کر پاکستان کی وکالت کی تھی۔ آج رشتہ واضح ہے کہ کانگریس کا ہاتھ پاکستان کے ساتھ ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ رام مندر کے پران پرتشٹھا کے لیے کانگریس سمیت اپوزیشن لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ تاہم اس پروگرام میں اپوزیشن کے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی رام مندر کو لے کر کافی بیان بازی ہو رہی ہے۔ خود پی ایم مودی نے کانگریس لیڈروں سے رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں سوال کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Surya Kumar Yadav: ویبھَو سوریہ ونشی کی اس خوبی کے مداح ہوئے مسٹر 360، کہا- کاش یہ خوبی میرے اندر بھی ہوتی

سوریا کمار یادو نے نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی کی تعریف کی، کہا- ان…

20 minutes ago

Prime Minister Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل سے 18,452 گاؤں تک پہنچی بجلی، کروڑوں گھروں کو ملا کنکشن

مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے پر ’مودی اسٹوری‘ نامی ایکس ہینڈل…

46 minutes ago

Hanuman Ansh: نیِم کرولی بابا کی زندگی پر بنی فلم ’ہنومان انش‘ کا چرچا، امت شاہ سے ملی پوری ٹیم

نیِم کرولی بابا کی زندگی اور ان کی مذہبی تعلیمات پر مبنی فلم ’ہنومان انش‘…

53 minutes ago

Keralam Railway Budget Rises Under Modi: مودی حکومت میں کیرلم کے ریلوے بجٹ میں 10 گنا اضافہ، مالی سال 27-2026 میں 3,795 کروڑ روپے مختص

مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی…

1 hour ago