قومی

Lok Sabha Election Results 2024 Live: لوک سبھا انتخابات کے رجحانات میں این ڈی اے 294، انڈیا اتحاد 232 سیٹوں پر آگے

Lok Sabha Election Results 2024 Live: لوک سبھا انتخابات کے لئے ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی روع ہو چکی ہے۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات، جو 19 اپریل کو شروع ہوئے تھے، یکم جون کو ووٹنگ کے 7 مراحل کے ساتھ ختم ہوئے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آج جاری ہونے جا رہے ہیں۔ ملک کی تمام نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ آیا بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی بی جے پی حکومت مسلسل تیسری بار حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی یا انڈیا اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب ہو پائے گا۔

لوک سبھا انتخابات 2024 اور اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح 8 بجے شروع ہوگی اور ووٹوں کی حتمی گنتی تک جاری رہے گی۔ بی جے پی اس لوک سبھا الیکشن میں 400 سیٹیں عبور کرنے کے نعرے کے ساتھ لڑ رہی تھی۔ اس کے حوالے سے، پارٹی نے جنوبی ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کے لیے انتخابی مہم میں کئی تجربہ کار لیڈران کو میدان میں اتارا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پورے ملک میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینے کے لیے مسلسل حملہ آور تھی۔ اس لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے سینئر لیڈر ریزرویشن کے معاملے پر بی جے پی پر حملہ کر رہے تھے، وہیں بی جے پی مسلم ریزرویشن کے معاملے پر کانگریس پر حملہ کر رہی تھی۔

اس سے قبل یکم جون کی شام کو انتخابات ختم ہونے کے بعد ملک کی تمام ایجنسیوں نے دیر شام ایگزٹ پول جاری کیے تھے۔ زیادہ تر ایگزٹ پول این ڈی اے کو حکومت بناتے ہوئے دکھاتے ہیں۔ کئی ایگزٹ پولز نے این ڈی اے کو 350 سے زیادہ سیٹیں دی تھیں۔ ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت کئی لیڈروں نے اس پر رد عمل جاری کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے ایگزٹ پول کے بارے میں کہا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے نتائج ایگزٹ پول کے نتائج کے بالکل برعکس ہوں گے اور اس کے لیے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔ ایگزٹ پولز کے حوالے سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ “ہم نے دیکھا ہے کہ 2016، 2019 اور 2021 میں ایگزٹ پول کس طرح کرائے گئے تھے۔ کوئی بھی پیشین گوئی سچ نہیں نکلی۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago