قومی

Lok Sabha Election 2024: امیٹھی میں ہٹا ئے گئے رابرٹ واڈرا کی حمایت والے پوسٹر

Lok Sabha Election 2024: امیٹھی میں رابرٹ واڈرا کی حمایت کرنے والے تمام پوسٹروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ آج صبح ہی رابرٹ واڈرا کی حمایت میں امیٹھی کے مختلف مقامات پر یہ پوسٹر لگائے گئے تھے۔ ان پوسٹروں میں لکھا گیا تھا کہ ‘امیٹھی کے لوگ اس بار رابرٹ واڈرا کو بلائیں’۔ یہ پوسٹر کس نے لگائے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ پوسٹر کے نیچے امیٹھی کے لوگوں کو عرضی گزار کے طور پر لکھا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پوسٹر ایسے وقت لگائے گئے ہیں جب امیٹھی لوک سبھا سیٹ کو لے کر سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے چرچے ہو رہے ہیں۔

اس بار کوئی دعویٰ کر رہا ہے کہ راہل گاندھی دوبارہ امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے تو کوئی پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کا انتخابی سفر یہاں سے شروع کرنے کی بات کر رہا ہے۔ لیکن ان تمام قیاس آرائیوں کے درمیان، کانگریس نے ابھی تک اس سیٹ سے اپنے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اس سب کے درمیان، پیر کو امیٹھی میں رابرٹ واڈرا کی حمایت میں پوسٹر لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi On Sam Pitroda: “کانگریس کی لوٹ،زندگی کے ساتھ بھی، زندگی کے بعد بھی…”، وراثتی ٹیکس پر سیم پترودا کے بیان پر وزیر اعظم نے کی تنقید

آپ کو بتاتے چلیں کہ جب کانگریس نے امیٹھی سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا تو امیٹھی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی موجودہ رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور ان کے بہنوئی رابرٹ واڈرا پر تنقید کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ راہل گاندھی نے بطور رکن پارلیمنٹ 15 سال میں جتنا کام کیا ہے اس سے زیادہ کام انہوں نے صرف پانچ سالوں میں کرایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago