Lok Sabha Election 2024: آج یعنی منگل کو ملک کی 11 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کی 93 سیٹوں پرووٹنگ ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، الیکشن کمیشن کے مطابق، مغربی بنگال میں 49.27 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ گوا میں 49.04 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ چھتیس گڑھ میں 46.14 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آسام میں 45.88 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مدھیہ پردیش میں 44.67 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کرناٹک میں 41.59 فیصد وونگ ہوئی۔ دادراورنگرحویلی، دمن اوردیب 39.94 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اترپردیش میں 38.12 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ گجرات 37.83 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بہارمیں 36.69 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مہاراشٹرمیں 31.55 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
کانگریس نے مالدہ میں ٹی ایم سی پر لگایا الزام
مالدہ میں کانگریس نے ٹی ایم سی کارکنوں پر بوتھ ایجنٹ کو پولنگ بوتھ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم پولنگ افسران کا کہنا ہے کہ کانگریس کے بوتھ ایجنٹ نہیں آئے۔ یہ واقعہ مالدہ کے گوپال پور میں پیش آیا۔ ٹی ایم سی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ کانگریس جھوٹے اورغلط الزامات لگا رہی ہے۔
کانگریس بھاری اکثریت سے جیتے گی – کھڑگے
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، سب مل کر اس بار کانگریس کو جتائیں گے۔ کانگریس بھاری اکثریت سے انتخابات جیت رہی ہے۔ الیکشن کمیشن صرف ووٹنگ کے دن شام کو ووٹنگ کا ڈیٹا فراہم کرے۔ اس بار الیکشن میں مہنگائی اور بے روزگاری کا مسئلہ ہے، لوگ صرف اسی ایشو پر ووٹ دے رہے ہیں۔کھڑگے نے مزید کہا کہ، 93 حلقوں میں 11 کروڑ لوگ اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے،وہ نہ صرف اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے، بلکہ یہ فیصلہ بھی کریں گے کہ وہ اپنے آئینی حقوق کو حاصل کرنا چاہتے ہیں یا ہماری عظیم قوم کو آمریت کی طرف گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، میں آپ سے خلوص دل سے گزارش کرتا ہوں کہ جمہوریت کا انتخاب کریں، تاکہ ہمارے ادارے اپنی آزاد شکل میں واپس آسکیں اور وحشیانہ طاقت کے انگوٹھے کے نیچے نہ دبائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں- Jharkhand News: ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر کے پرسنل سکریٹری اور کروڑ پتی نوکر کو کیا گرفتار، 35 کروڑ روپے کیے تھے ضبط
راہل گاندھی نے عوام سے کی ووٹ دینے کی اپیل
راہل گاندھی نے کہا کہ، آج ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ ہے! میری آپ سب سے درخواست ہے کہ بڑی تعداد میں نکلیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیں۔ یاد رکھیں یہ عام انتخابات نہیں ملک کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کا الیکشن ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…