-بھارت ایکسپریس
کانگریس نے لوک سبھا الیکشن2024 کے لئے منشور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔
Congress for Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس نے منشورکمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔ 16 رکنی اس انتخابی منشورکمیٹی میں کانگریس کے سینئرلیڈرپی چدمبرم کوکمیٹی کا صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیوکوکنوینربنایا گیا ہے۔ یہ کمیٹی فوری اثرسے کام کرنا شروع کرے گی۔ کمیٹی میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
عمران پرتاپ گڑھی سمیت فہرست میں ان لیڈران کو کیا گیا شامل
اس کمیٹی میں پارٹی کے سینئرلیڈرآنند شرما، جے رام رمیش، ششی تھرور، پروین چکرورتی، عمران پرتاپ گڑھی، کے راجو، اومکار سنگھ مرکام، رنجیت رنجن، جگنیش میوانی اورکلدیپ سپّل کو بھی لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منی پور کے سابق نائب وزیراعلیٰ گیکھنگم اور لوک سبھا میں پارٹی کے نائب لیڈرگورو گوگوئی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اقلیتی طبقے سے نوجوان لیڈراورراجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کو شامل کیا گیا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی اس وقت کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ وہ مسلم نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پرلاکھوں فالورس ہیں۔
شکست کا جائزہ لے رہی ہے کانگریس
دراصل، اس سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئندہ سال لوک سبھا الیکشن ہوگا، ایسے میں اب کانگریس سخت چیلنج کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ شکست کا جائزہ لینے کے درمیان اب لوک سبھا الیکشن میں بہترکرنے کی پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔ اس ٹیم میں الگ الگ ریاستوں کے سینئرکانگریسی لیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔ اب یہ ٹیم انتخابی منشور تیار کرے گی۔
-بھارت ایکسپریس
سربیا میں طلبہ ایک طویل عرصے سے اقتدار میں موجود لیڈروں کو ہٹانے کی کوششوں…
چیمبر میں گیس کا اخراج ہونے کے باعث تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔ واقعے کی…
دہلی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کے دوران متاثرہ…
دہلی کی وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی…
ڈاکٹر ششی دوبے نے بہتر نیند کے لیے مثبت سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔…
موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…