قومی

Lok Sabha Election 2024: یوپی بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ ختم، لوک سبھا الیکشن کے لئے طے کئے گئے امیدواروں کے نام

UP BJP Core Committee Meeting: لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق دہلی میں ہوئی بی جے پی یوپی کور کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی نے یوپی کی بچی ہوئی سبھی 24 سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں غوروخوض کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ہے کہ یوپی کی مرزا پور اور سون بھدر سیٹ کو مرکزی وزیر انوپریا پٹیل کی پارٹی اپنا دل (ایس) کو پھر سے دیا جائے گا۔ وہیں یوپی کی بارہ بنکی کی سیٹ پر ٹکٹ واپس کرنے والے اوپیندر راوت کی جگہ نئے چہرے کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

اس میٹنگ کے ختم ہونے کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ، نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک اوریوپی بی جے پی کے صدر بھوپیندر چودھری بی جے پی ہیڈ کوارٹرسے باہر نکل گئے ہیں۔ اب بہت جلد ہی بی جے پی یوپی کی بچی ہوئی سیٹوں پر بھی اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردے گی۔ یوپی کی 80 سیٹوں میں سے 51 سیٹوں پر بی جے پی اپنے امیدواروں کا فیصلہ کرچکی ہے، اس کے ساتھ بی جے پی نے دو سیٹ اپنی اتحادی پارٹی راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) اورایک سیٹ اوم پرکاش راج بھر کی سہیل دیوبھارتیہ سماج پارٹی کو دی ہیں۔

اب بی جے پی بارہ بنکی سمیت یوپی کی بچی ہوئی سیٹوں پراپنے امیدواروں کے نام کی دوسری فہرست میں اعلان کرے گی۔ بی جے پی نے اپنی دوسری فہرست کے لئے ایک ایک امیدواروں کے نام پرغوروخوض کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی کی دوسری فہرست میں کئی موجودہ اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے یوپی کی مسلم اکثریتی سیٹوں پربھی پہلی لسٹ میں اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اس میں یوپی کی سہارنپور، مرادآباد، فیروزآباد، میرٹھ، بریلی، علی گڑھ اور غازی جیسی سیٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یوپی کی 80 سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کا الیکشن 19 اپریل کو ہوگا اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کوہوگی۔ وہیں اس الیکشن کے نتائج 4 جون کو اعلان کئے جائیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

10 hours ago