قومی

Lok Sabha Election 2024: مرکزی حکومت کو الیکشن کمیشن سے لگا بڑا جھٹکا، وکست بھارت کے نام سے واٹس ایپ میسج بھیجنے پر لگائی روک

ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر ایکشن موڈ میں ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وکست بھارت کے نام سے بھیجے جا رہے واٹس ایپ پیغامات مودی حکومت کے حصولیابیوں کو ہر ہاتھ تک واٹس ایپ کے ذریعے  پہنچانے کی مہم شروع کی گئی تھی ،لیکن اب الیکشن کمیشن نے اس پیغام پر پابندی لگا دی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی اگر لوگوں کو وکست بھارت سے متعلق پیغامات موصول ہورہے ہیں تو انہیں فوری طور پر روکا جائے۔ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کی گئی کارروائی سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کو کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی شہریوں کے فون پر ایسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ پیغامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے پہلے بھیجے گئے تھے۔ تاہم، ان میں سے کچھ پیغامات سسٹم اور نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے لوگوں تک تاخیر سے پہنچئے ۔ ساتھ ہی کمیشن نے وزارت سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں ایک  رپورٹ بھیجے۔اور بتائے کہ کب سے اس کو بند کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی ای ڈی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ جمعہ…

2 hours ago

Ornate Jewels: :آرنیٹ جیولز ،زیورات: جذبہ، دستکاری، اور خوبصورتی کا سفر

ہمارا عزم، 'زینت،' خوبصورتی، عیش و عشرت، اور اپنے آپ کو بے وقت کے ساتھ…

2 hours ago

Asaduddin Owaisi On PM Modi Russia Visit: پی ایم مودی کے روس پہنچنے پر اسدالدین اویسی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی…

3 hours ago

Bigg Boss OTT 3: ’میں گھر جانا چاہتی ہوں…‘ وشال کے کمنٹ پر کرتیکا ملک نے کہی یہ بڑی بات

وشال کے تبصرہ پرکرتیکا ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب…

4 hours ago