لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کی بحث کے درمیان سوال یہ ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟ دریں اثنا، ذرائع نے بتایا ہےکہ راہل گاندھی دوبارہ وائناڈ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، جو اپوزیشن اتحاد انڈیا کا حصہ ہے، نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے وائناڈ سیٹ چھوڑنے کو کہا تھا۔ سی پی آئی نے کہا کہ وایناڈ سیٹ بائیں بازو کے لیے چھوڑی جانی چاہیے۔ دراصل، راہل گاندھی نے سال 2019 میں یوپی کے امیٹھی اور کیرالہ کی وایناڈ سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ وہ امیٹھی سے الیکشن ہار گئے، لیکن وایناڈ سے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے جیت گئے تھے۔ تاہم امیٹھی سیٹ کو لے کر ابھی تک سسپنس برقرار ہے کیونکہ کانگریس نے اس پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے گزشتہ انتخابات میں یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کیرالہ کے انچارج طارق انور نے بھی نومبر میں کہا تھا کہ راہل گاندھی دوبارہ وایناڈ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ انور نے کہا کہ”یقیناً، وہ (راہل گاندھی) وایناڈ سے الیکشن لڑیں گے۔ انہیں وایناڈ کے لوگوں سے بہت پیار ہے۔سال 2019کے لوک سبھا انتخابات میں، کانگریس کی زیرقیادت یو ڈی ایف نے کیرالہ میں 20 میں سے 19 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے اور عام آدمی پارٹی سمیت کئی جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد انڈیا کے سامنے سب سے بڑا سوال سیٹوں کی تقسیم سے متعلق ہے۔
بتادیں کہ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس یعنی انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کی ممکنہ تصویر سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس 320 سے 330 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ ان میں سے تقریباً 250 سیٹیں ایسی ریاستوں میں ہیں جہاں کانگریس تنہا لڑ سکتی ہے۔ جبکہ تقریباً 75 سیٹیں ان 9 ریاستوں میں ہیں جہاں کانگریس اپنے اتحادیوں کے ساتھ اتحاد میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…