بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن 2024 کے رجحانات اب نتائج میں بدلنے لگے ہیں۔ این ڈی اے ابھی 294 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ انڈیا الائنس کو 232 سیٹوں پرسبقت حاصل ہے۔ دیگرکے حصے میں 17 سیٹیں جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت بنانے کی کوشش جاری ہے۔ ایک طرف این ڈی اے الائنس حکومت بنانا چاہتی ہے تو دوسری طرف انڈیا الائنس کے لیڈران کی بھی آج شام میں میٹنگ ہے، اس میں حکومت بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس دوران بڑی خبریہ آئی ہے کہ انڈیا الائنس کی طرف بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور آندھرا پردیش میں شاندارکامیابی حاصل کرنے والے اورسابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، این سی پی کے سربراہ اورسینئرلیڈرشرد پوارنے نتیش کماراورچندرا بابونائیڈو سے بات کی ہے۔ وہیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ انڈیا الائنس کی طرف سے نتیش کمارکو نائب وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اگر نتیش کماراورچندرا بابو نائیڈوانڈیا الائنس کے ساتھ آجاتے ہیں توپھربی جے پی کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔
کس ریاست میں کیا ہے پوزیشن؟
این ڈی اے کواترپردیش میں بڑا جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یہاں 80 سیٹوں میں این ڈی اے 35 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ انڈیا الائنس کو 44 سیٹوں پر سبقت ملی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کی سیٹوں میں بھی زبردست اضافہ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ انڈیا الائنس کی 44 سیٹوں میں سے 35 سیٹوں پراکیلے سماجوادی پارٹی آگے ہے۔
مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا جلوہ قائم
مغربی بنگال میں ممتا بنرجی شاندارکامیابی حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی 29 سیٹوں پرسبقت بنارکھی ہے۔ 10 سیٹوں پربی جے پی کو سبقت حاصل ہے جبکہ ایک سیٹ پر انڈیا الائنس کو سبقت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ مہاراشٹرمیں این ڈی کوزبردست نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یہاں کی 48 سیٹوں میں سے انڈیا الائنس 30 سیٹوں پرآگے ہے۔ جبکہ 17 سیٹوں پراین ڈی اے آگے ہے۔ یہاں پربی جے پی کو بڑا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔
راجستھان میں بی جے پی کو بڑا نقصان
مدھیہ پردیش میں انڈیا الائنس کا کھاتہ نہیں کھل رہا ہے۔ یہاں کی سبھی 29 سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ چھندواڑہ سے نکل ناتھ بھی بڑے فرق سے پیچے چل رہے ہیں۔ گجرات میں بی جے پی 25 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ انڈیا الائنس کو ایک سیٹ پرسبقت حاصل ہے۔ راجستھان میں بھی این ڈی اے کو بڑا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یہاں کی 25 سیٹوں میں سے این ڈی اے 14 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے، انڈیا الائنس 11 سیٹوں پرآگے چل رہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ پچھلی باریہاں سبھی سیٹیں این ڈی اے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…