قومی

Lok Poll Survey on Lok Sabha Election: بی جے پی کیلئے آئی بری خبر، اس بڑے سروے میں کانگریس نے پلٹ دیا گیم

لوک سبھا انتخابات کے لیے سیاسی بگل بج چکا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس بار جیت کی ہیٹ ٹرک پر نظریں جمائے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے وجئے رتھ کو بریک لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے لیے اپوزیشن نے انڈیا الائنس بھی بنا لیا ہے۔ دوسری طرف، بی جے پی نے اس بار این ڈی اے کے لیے 400 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔بی جے پی ہدف کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ ہندی پٹی میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعد اب بی جے پی کی نظریں جنوب پر ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ اگر بی جے پی 400 سیٹوں کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے جنوبی ہند کی ریاستوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایم مودی سے لے کر امت شاہ تک بی جے پی کے سینئر رہنما جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں ریلیاں کر کے اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کرناٹک میں حالات بدل گئے

جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں میں کیرالہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو ایسی ریاستیں ہیں جہاں بی جے پی کی حمایت نہیں ہے۔ پچھلی بار بی جے پی ان تین ریاستوں میں اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی تھی۔ کرناٹک جنوبی ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں بی جے پی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے۔ تاہم اس بار یہاں بھی حالات بدل گئے ہیں۔اس دوران لوک پول نے کرناٹک کا سروے کیا ہے۔ اس سروے میں بی جے پی کو جھٹکا لگ رہا ہے۔ سروے کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 10 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں کانگریس اس بار 12 سے 14 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ جے ڈی ایس کو 1-2 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے کلین سویپ کیا تھا

بی جے پی نے یہاں گزشتہ انتخابات میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کرناٹک میں، جس کی لوک سبھا کی 28 سیٹیں ہیں، بی جے پی اور این ڈی اے نے 2019 میں 26 سیٹیں جیتی تھیں۔ یہاں صرف بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس اور جے ڈی ایس صرف ایک ایک سیٹ تک محدود رہی۔البتہ اس بار کے سروے میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگتا پوا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

5 minutes ago

MP Naresh Bansal: ’جو ٹھانا، وہ کرکے دکھایا…‘ وزیر داخلہ امت شاہ کے کام کرنے کے انداز پر بولے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل نے وزیر داخلہ امت شاہ کی تعریف…

13 minutes ago

Gold-Silver Price: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، تین دن میں چاندی 10,100 روپے سستی

سونے کے دام میں بھی 3,610 روپے کی کمی، تہواروں کے موسم میں خریداری کا…

21 minutes ago

ODI Series: ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا، زمبابوے کو دورے کی پہلی جیت کی تلاش

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار…

59 minutes ago

Jio Platforms IPO: شیئر بازار میں JIO کی شاندار انٹری کی تیاری، لسٹنگ کے ساتھ بھارت کی ٹاپ 3 کمپنیوں میں ہوگی شامل

ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او سرمایہ کاروں کے درمیان زبردست…

1 hour ago