قومی

Language is the soul of a nation: زبان قوم کی روح ہے، صرف اظہارِ خیال کا ذریعہ نہیں — وزیر داخلہ امت شاہ نے زبانوں کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر دیا زور

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ زبانیں صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ قوم کی روح ہوتی ہیں، اور ان کا تحفظ اور فروغ بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا: “جہاں تک ملک کا تعلق ہے، زبان صرف اظہارِ خیال کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ ایک قوم کی روح ہے۔ زبانوں کو زندہ رکھنا اور انھیں مالا مال کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں آنے والے دنوں میں تمام بھارتی زبانوں، خصوصاً سرکاری زبان کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔”

کسی زبان کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے

یہ بات انہوں نے دہلی میں سرکاری زبان ڈپارٹمنٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندی تمام بھارتی زبانوں کی دوست ہے، اور ہندی سمیت تمام ملکی زبانیں مل کر قوم کی خودداری کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: “میں دل سے مانتا ہوں کہ ہندی کسی بھارتی زبان کی دشمن نہیں ہوسکتی۔ ہندی تمام بھارتی زبانوں کی دوست ہے، اور ہندی اور بھارتی زبانیں مل کر ہماری خودداری کے مشن کو حتمی منزل تک لے جا سکتی ہیں۔ کسی زبان کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے، نہ ہی کسی غیر ملکی زبان کی۔ لیکن ہمیں اپنی زبان کو سربلند کرنے پر اصرار کرنا چاہیے، اپنی زبان بولنے پر اصرار ہونا چاہیے، اور اپنی زبان میں سوچنے پر بھی زور دینا چاہیے۔”

ہمیں غلامی کی ذہنیت سے آزاد ہونا چاہیے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کو غلامانہ ذہنیت سے باہر نکلنا ہوگا۔ ہمیں غلامی کی ذہنیت سے آزاد ہونا چاہیے۔ جب تک کوئی شخص اپنی زبان پر فخر نہیں کرتا، اپنی زبان میں اظہار نہیں کرتا، تب تک ہم غلامی کی ذہنیت سے آزاد نہیں ہو سکتے…

بھارتی زبانوں کا مستقبل نہایت تابناک

انہوں نے مزید کہا۔ وزیر داخلہ نے حکومت کی ان کامیابیوں کا بھی ذکر کیا جن کے ذریعے طلباء کو مختلف بھارتی زبانوں میں مقابلہ جاتی امتحانات دینے کی سہولت دی گئی ہے۔ جے ای ای، نیٹ، سی یو ای ٹی جیسے امتحانات اب 13 زبانوں میں لیے جا رہے ہیں۔ پہلے سی اے پی ایف کانسٹیبل بھرتی کے لیے صرف انگریزی یا ہندی میں درخواست دی جا سکتی تھی۔ ہم نے یہ نظام لچکدار بنایا اور اب 13 زبانوں میں امتحان کی اجازت دی گئی ہے۔ آج مجھے خوشی ہے کہ 95 فیصد امیدوار اپنی مادری زبان میں کانسٹیبل کا امتحان دے رہے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی زبانوں کا مستقبل آنے والے دنوں میں کتنا تابناک ہے۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

39 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

1 hour ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

1 hour ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

2 hours ago