قومی

PM Modi in Kutch: زلزلے کے بعد دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا ’کچھ‘، اب بن رہا ہے دنیا کا سب سے بڑا گرین انرجی سینٹر، وزیر اعظم مودی نے کچھ کو دیا بڑا تحفہ

آپریشن سندور کے بعد اپنے دورۂ گجرات پر وزیر اعظم مودی نے کئی اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے ہزاروں کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ داہود، وڈودرا اور بھج کے بعد وزیر اعظم مودی نے گجرات کے کچھ پہنچے اور وہاں کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے ان سے خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں کچھ کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’کچھ کے لوگ مشکلات کے باوجود اعتماد سے بھرے ہیں۔ انھوں نے ہمیشہ میری زندگی کو نئی راہ دکھاتے رہے ہیں۔ پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے جانتے ہیں، موجودہ نسل شاید نہیں جانتی، آج یہاں زندگی بہت آسان ہو گئی ہے، لیکن اس وقت حالات مختلف تھے۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید کہا ’’کچھ صدیوں سے پانی کا پیاسا ہے۔ ماں نرمدا نے ہمیں نوازا ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ آپ سب نے مجھے خشک زمین کو پانی فراہم کرنے کے کام کا حصہ بننے کا موقع دیا۔‘‘

آنے والے وقت میں اور آگے بڑھے گا کچھ: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کچھ کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا ’’جب یہاں زلزلہ آیا تو دنیا نے سوچا کہ اب سب کچھ ختم ہو گیا، اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ اور اس زلزلے میں کچھ موت کی چادر تلے سو گیا۔ لیکن میں نے اپنا ایمان کبھی نہیں کھویا۔ مجھے یقین تھا کہ کچھ اس بحران پر قابو پا لے گا، میرا کچھ کھڑا ہو جائے گا اور آپ سب نے بالکل ایسا ہی کیا۔ آج کچھ تجارت، کاروبار اور سیاحت کا ایک بڑا مرکز ہے۔ کچھ کا یہ کردار آنے والے وقت میں اور بھی بڑا ہونے والا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا ’’آج کچھ دنیا کا سب سے بڑا سبز توانائی کا مرکز بن رہا ہے۔ گرین ہائیڈروجن ایندھن کی ایک نئی قسم ہے اور مستقبل میں اس پر کاریں اور بسیں چلیں گی۔ آج گرین ہائیڈروجن فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور اس کے پیچھے کی ٹیکنالوجی میڈ ان انڈیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

7 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

57 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago