قومی

Police Reaches TMC Leader Abhishek Banerjee’s House: ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی کولکاتا پولیس، سیاسی حلقوں میں ہلچل، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے کولکاتا واقع گھر پر پیر (25 مئی) کو پولیس پہنچ گئی۔ ان کے 188A ہریش مکھرجی روڈ والے مکان کے باہر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایک نوٹس کے بعد کی گئی ہے، تاہم پولیس کے پہنچنے کی سرکاری وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔یہ نوٹس ابھیشیک بنرجی کے گھر میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا۔ انہیں اس معاملے میں سات دن کا وقت دیا گیا تھا، جس کی مدت آج ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اسی بنیاد پر اب آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

کولکاتا پولیس کی یہ کارروائی کولکاتا میونسپل کارپوریشن (KMC) کے نوٹس کے بعد ہوئی بتائی جا رہی ہے۔ کارپوریشن نے ترنمول کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کے 188A ہریش مکھرجی روڈ واقع مکان میں مبینہ طور پر بغیر اجازت کی گئی تعمیرات پر سات دن کا وقت دیا تھا۔ پیر کو یہ مدت ختم ہونے کے بعد بھاری پولیس فورس ان کے گھر پہنچ گئی۔میونسپل کارپوریشن کا الزام ہے کہ بنگلے کے کچھ حصوں کی تعمیر مقررہ قوانین اور منظوری کے بغیر کرائی گئی۔ ضابطوں کے مطابق، طے شدہ مدت کے اندر جواب یا اصلاح نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ اگلی کارروائی کر سکتی ہے۔

ابھیشیک بنرجی کی 17 جائیدادوں کو نوٹس

کولکاتا میونسپل کارپوریشن (KMC) نے ابھیشیک بنرجی سے جڑی بتائی جا رہی 17 جائیدادوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ یہ کارروائی ایکٹ 1980 کی دفعہ 400(1) کے تحت شروع کی گئی ہے۔ حکام نے ان جائیدادوں میں ضابطوں کی خلاف ورزی اور مبینہ غیر قانونی تعمیرات کی جانچ شروع کر دی ہے۔کارپوریشن کی ٹیم نے نوٹس کی کاپیاں متعلقہ جائیدادوں کی دیواروں پر بھی چسپاں کی ہیں۔ جانچ کے دائرے میں ابھیشیک بنرجی کے دو مکانات شامل ہیں۔ ایک 188A ہریش مکھرجی روڈ اور دوسرا 121 کالی گھاٹ روڈ پر واقع ہے۔ ہریش مکھرجی روڈ والی جائیداد کے معاملے میں ‘لیپس اینڈ باؤنڈز پرائیویٹ لمیٹڈ’ نامی کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کمپنی کا تعلق بنرجی خاندان سے ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

11 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

43 minutes ago