قومی

KK Pathak Resigns: کیا سچ میں کے کے پاٹھک نے اپنے عہدے سے دے دیا ہے استعفیٰ،جانئے پوری حقیقت

بہار کے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کے کے پاٹھک فی الحال لمبی چھٹی پر ہیں ۔ لیکن خبر یہ آرہی ہے کہ منگل 9 جنوری 2024 کو کے کے پاٹھک اچانک اپنے دفتر پہنچ گئے تھے۔ اس دوران ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے بعد انہوں نے محکمہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ کر اپنا عہدہ چھوڑنے کی اطلاع دی۔ تاہم، حکومت نے ابھی تک کے کے پاٹھک کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی منظوری نہیں دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں کے کے پاٹھک نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ کے کے پاٹھک نے خط میں کہا ہے کہ ‘میں خود بخود ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمہ تعلیم، بہار کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

استعفیٰ سے متعلق وائر خط  پرجب ان سے بات کی گئی تو انہوں نے  بتایا کہ وہ فی الحالطویل  چھٹی پر ہیں۔ لیکن ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔کے کے پاٹھک محکمہ تعلیم میں مسلسل کئی بڑی تبدیلیاں کر رہے تھے۔ اس حوالے سے کئی تنازعات بھی سامنے آئے۔ اس دوران وہ 9 جنوری سے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اسی دوران محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ایک خط وائرل ہو نے لگا جس پر ہر طرف بات ہورہی ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ میں رضاکارانہ طور پر اے سی ایس کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس خط کے وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم میں کھلبلی مچ گئی۔بہار حکومت میں محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک کے چھٹی پر جانے کے بعد ہی ان کے عہدہ چھوڑنے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ کے کے پاٹھک 16 جنوری تک چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

کے کے پاٹھک نتیش کے خاص افسروں میں سے ایک ہیں

آپ کو بتادیں کہ  کے کے پاٹھک، جو نتیش کے خاص افسروں میں سے ایک ہیں، کا شمار ریاست کے سخت افسروں میں ہوتا ہے۔ محکمہ تعلیم سے پہلے کے کے پاٹھک بہار حکومت کے کئی محکموں میں کام کر چکے ہیں۔ کے کے پاٹھک کو محکمہ تعلیم میں کی گئی کچھ اصلاحات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی، اس ماہ 13 جنوری کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں، سی ایم نتیش بی پی ایس سی سے دوسرے مرحلے میں منتخب اساتذہ کو تقرری خط تقسیم کریں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں بھی بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ پورے بہار میں 13 جنوری کو بی پی ایس سی کی طرف سے سفارش کردہ ایک لاکھ 10 ہزار اساتذہ کو ایک دن میں تقرری خط دیے جائیں گے۔ سی ایم نتیش کمار پٹنہ کے گاندھی میدان میں 25 ہزار اساتذہ کو تقرری خط دیں گے۔ اب تک کی معلومات کے مطابق کے کے پاٹھک اس تقریب میں موجود نہیں ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

59 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago