جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ولیج ڈیفنس گروپ کے دو ارکان کو اغوا کر کے قتل کر دیاہے۔ ان کی شناخت نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے ان دونوں کو کشتواڑ سے اغوا کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کو قتل کر دیا گیا۔ ابھی تک کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
جموں و کشمیر کی حکمران جماعت جے کے این سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی صدر فاروق عبداللہ اور سی ایم عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں ولیج ڈیفنس گروپ کے دو ارکان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ تشدد کی ایسی کارروائیاں جموں و کشمیر میں دیرپا امن کے حصول میں ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خیالات اور دعائیں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا کنوینر ساجد یوسف شاہ نے کہا، میں نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جنہیں کشتواڑ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے اغوا کر کے ہلاک کر دیاہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے۔ میں تشدد کے اس وحشیانہ فعل کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور اس گھناؤنے جرم کو انجام دینے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
دوسری طرف جموں و کشمیر کے سگی پورہ سوپور میں سیکورٹی فورسز نے دو سے تین دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…