قومی

Bharat Express Urdu Conclave:اردو زبان کے دم توڑنے کی بات کرنے والوں کو پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے دکھایا آئینہ

دہلی کے اردو گھر میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی اردو ٹیم کی جانب سے بزم صحافت کے بینرتلے اردو کانکلیوکا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ،سماجی اور تعلیمی میدان کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔کانکلیو کے دوسرے سیشن میں یونیورسٹیوں کے سینئر ترین اساتذہ اور ذمہ داران نے شرکت کی۔اس سیشن میں یونیورسٹی میں اردو صحافت کا کورس کے موضوع پر بات کی گئی ۔ دوسرے سیشن کا آغاز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سینئر ترین استاذ اور سی آئی ایل کے سابق چیئرپرسن پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  کے خطاب کے ساتھ ہوا ۔انہوں نے اپنے خطاب  میں کہا کہ  ہماری یونیورسٹی میں اردو صحافت کا جو کورس شروع ہوا وہ پہلی بار کسی یونیورسٹی میں پروفیسر محمد حسن نے شروع کیا تھا۔آج تقریباً چالیس سال مکمل ہوچکا ہے اور آج عالم یہ ہے کہ اردو کا کوئی بھی بڑا میڈیا ادارہ ایسا نہیں ہے جس میں جے این یو سے کورس کرنے والے صحافی نہ ہوں۔

خواجہ اکرام الدین نے اردو صحافت کو لیکر مایوسی  کا شکوہ کرنے والوں کو بھی جواب  دیا اور کہا کہ کب تک روئیں گے،کتنا مرثیہ کریں گے۔ کس نے کہہ دیا کہ اردو یا اردو صحافت دم توڑ رہی ہے۔سچائی تو یہ ہے کہ آج پوری دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں گیارہویں نمبر پر یہی اردو زبان ہے اورزبانوں کے ذریعے کلچرکو  پوری دنیا میں پھیلانے کے معاملے میں  اردو دوسرے نمبر کی زبان ہے۔ اسلئے آج دنیا کا کوئی براعظم ایسا نہیں ہے جہاں کے ممالک میں اردو نہ بولی جاتی ہو۔آج امریکہ میں 20 سے زائد ایسی یونیورسٹیا ں جہاں بی اے سے پی ایچ ڈی تک کے کورسز اردو زبان میں ہورہے ہیں۔لندن ار زبان کی بھی کم وبیش یہی حالت ہے۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام نے مزید کہا کہ برطانیہ میں دس سال پہلے بولی جانے والی زبانوں میں چوتھے نمبر پر اردو تھی اور آج یہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور خلیجی ممالک کی دوسری زبان آج اردو بن چکی ہے۔اس لئے جو لوگ یہ شکوہ کررہے ہیں کہ اردو دم توڑ رہی ہے تو یہ اعداد وشمار انہیں مکمل طور پر غلط ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑھنے اور سننے والوں کی تعداد کم نہیں ہوئی ہے،کمی تقاضے کے عین مطابق اپنے اندر تبدیلی لانے اور عوامی دلچسپی کو سمجھنے میں ہورہی ہے۔ جب تک آپ معیاری چیزیں نہیں پیش کریں گے،ڈیجیٹل  تقاضوں کے مطابق خود کو نہیں ڈھالیں گے،حالات کے مطابق چیزوں میں تبدیلی نہیں لائیں گے تب تک آپ ایسے ہی شکوہ کرتے رہ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rohit Bal Passed Away: مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بل کا انتقال ، 63 سال کی عمر میں لی آخری سانس

روہت بل کی تخلیقات نے ہندوستانی فیشن کو ایک نئی سمت دی، اور انہیں ان…

4 hours ago

Diwali 2024: دیوالی پر سنجیونی کی طرح سامنے آیا’ ایک ہاتھ سب ساتھ’،سب کے چہروں پر نظر آئی خوشیاں

دہلی کے کالکاجی مندر کے قریب منعقدہ اس پروگرام میں ٹرسٹ کی ٹیم نے تقریباً…

5 hours ago

Delhi News: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرکے کیا جواب طلب

عدالت نے یہ ہدایت بینائی سے محروم سمن بھوکرے کی درخواست کی سماعت کے دوران…

7 hours ago

Remote Blast in Pakistan: پاکستان میں بم دھماکہ، پانچ اسکولی بچوں سمیت سات افراد کی موت ، 22 لوگ ہوئے زخمی

پولیس کے مطابق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر…

7 hours ago

Shaina NC News: ‘میں خاتون ہوں،مال نہیں’، شائنا این سی نے اروند ساونت کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد، شائنا این…

8 hours ago