Mohammad bin Abdulkarim Al-Issa: دہلی کے انڈیااسلامک کلچرل سنٹر میں 11 جولائی 2023 کو مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اورقومی سلامتی کے مشیر( این ایس اے )اجیت ڈوبھال کےمشترکہ خطاب کے پروگرام سے تین دن قبل آٹھ جولائی کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے خسرو فاؤنڈیشن کے قومی کنوینرڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ، خسرو فاؤنڈیشن اور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام آئندہ 11جولائی 2023 کو مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور این ایس اے اجیت ڈوبھال کا استقبالیہ پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں وہ دونوں ملک کے اہم ترین مذہبی، سماجی، تعلیمی اور میڈیا سے متعلق شخصیات کو خطاب کرینگے ۔اس دوران انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر اور خسرو فاؤنڈیشن کے چئیرمین سراج الدین قریشی بھی موجود رہے۔
اس پروگرام کے اختتام پر صحافیوں کےسوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا جس میں بھارت ایکسپریس کی جانب سے بھی ایک سوال پوچھا گیا ۔سوال میں پوچھا گیاکہ، ایسے وقت میں جب کہ ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک میں UCC کو لے کر گرم بحث چل رہی ہے، تو کیا این ایس اے اجیت ڈوبھال اور العیسیٰ کی اس مشترکہ میٹنگ کا مقصد یا عبدالکریم العیسیٰ کے ہندوستان دورے کے پیچھے یو سی سی کا کوئی تعلق ہے؟ کیا ان کا ہندوستان آنا یو سی سی کو لے کر عوام اور خاص طور سے مسلمانوں کی ذہن سازی کرنا یا ان پر کسی طرح اثر انداز ہونا تو نہیں ؟ اس پر سراج الدین قریشی نے جواب دیا اور کہا کہ، یو سی سی ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اس لئے اس سے العیسیٰ یا اس پروگرام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…