قومی

Kharge’s comments on PM Modi absolutely disgraceful:کانگریس کے دل میں پی ایم مودی کیلئے کتنی نفرت ہے،ملکارجن کھرگے کے بیان نے ثابت کردیا:امت شاہ

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے اس بیان پر سیاسی تنازعہ گہرا ہو گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹائے بغیر نہیں مروں گا’۔ اب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کھرگے پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر نے اپنے نفرت آمیز اور توہین آمیز رویے سے اپنے ہی لیڈروں اور اپنی پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بی جے پی لیڈر امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ ، ‘کل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنی تقریر میں توہین آمیز باتیں کہہ کر اپنے ہی لیڈروں اور اپنی پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اپنی تلخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، انہوں نے غیر ضروری طور پر وزیر اعظم کو اپنی ذاتی صحت کے معاملات میں یہ کہہ کر گھسیٹا کہ وہ وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ہی مریں گے۔

امت شاہ  نے کہاکہ  ‘اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کے لوگ پی ایم مودی سے کتنی نفرت اور ڈرتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں مسلسل سوچتے رہتے ہیں۔ جہاں تک کھرگے کی صحت کا تعلق ہے، پی ایم مودی، میں اور ہم سب دعا کرتے ہیں کہ وہ طویل عرصے تک صحت مند رہیں۔ وہ کئی سالوں تک زندہ رہیں اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کو دیکھنے کے لیے زندہ رہیں۔

دراصل اتوار کو جموں و کشمیر کے جسروٹا میں منعقدہ ایک ریلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، لیکن کچھ دیر توقف کے بعد انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھی اور حکمراں جماعت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانا چاہیے۔اور میں جب تک مودی کو ہٹا نہیں دوں گا تب تک میں نہیں مرنے والا۔امت شاہ نے اسی بیان پر پلٹ وار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

When Tanuja Slapped Dharmendra: تنوجا نے جب دھرمیندر کو زوردار تھپڑ مارا، اداکار کی اس حرکت سے ہوئیں تھیں ناراض

تنوجا نے خود ایک باراس بارے میں انکشاف کیا تھا۔ تنوجا نے کہا- 'ایک دن…

18 mins ago

Supreme Court on Bulldozer Action in Assam:یوگی کے بعد ہمنتا کے بلڈوزر پر بھی سپریم کورٹ نے لگائی روک،تین ہفتوں میں مانگا جواب

رپورٹ کے مطابق اس انہدامی کاروائی کے خلاف سونا پور کے ان لوگوں کی درخواست…

19 mins ago

Delhi Rape Case: دہلی کے موہن گارڈن میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کی آبروریزی، ملزم گرفتار

دہلی پولیس کے مطابق آبروریزی متاثرہ دوسری ریاست سے یہاں پر نوکری کے لئے آئی…

1 hour ago

SC on Tirupati prasad controversy: بھگوان کو سیاست سے دور رکھیں،یہ عقیدت مندوں کی آستھا کا معاملہ ہے:سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ سبرامنیم سوامی یہاں عقیدت مند بن کر آئے…

1 hour ago