خان گلوبل اسٹڈیزاورگیان بندوکوچنگ سینٹرکے درمیان تنازعہ کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔ اس درمیان پولیس نے کیس ڈائری تیارکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جوکیس ڈائری تیارہوئی ہے، اس سے خان سریعنی فیضل خان کافی زیادہ پریشانی میں پڑسکتے ہیں۔ پولیس نے اپنی کیس ڈائری میں ہتھیارویریفکیشن میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس ہتھیارسے فائرنگ ہوئی، اس کے پرمٹ پراب سوال اٹھے ہیں۔
کیس ڈائری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خان سرکے باڈی گارڈ تالیبرسنگھ کا ہتھیاربہارمیں ایک ویلڈ پرمٹ کے بغیرہتھیارہونے کا دعویٰ کیس ڈائری میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دوسرے باڈی گارڈ پردیپ کمارکے ہتھیارکے استعمال پربھی پولیس نے اعتراض ظاہرکیا ہے۔ اپ ڈیٹیڈ کیس ڈائری میں پولیس نے دونوں ہتھیاروں کے حوالے سے کئی اہم نکات نوٹ کیے ہیں۔
فیضل خان اوران کے گارڈ معاملے پر30 جون کواگلی سماعت
اب فیضل خان اوران کے گارڈ کے معاملے سے متعلق عدالت میں آئندہ سماعت 30 جون کوہے اورقیاس آرائی تیزہے، اس معاملے میں عدالت اہم فیصلہ لے سکتی ہے۔ خان کوچنگ سینٹرپر ہوئے پتھراو کے بعد گیان بندوکے فاونڈرروشن آنند کوپولیس نے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا تھا تووہیں خان سرکواس معاملے میں بیل ملا تھا اوران کی گرفتاری پربھی عدالت نے روک لگا دی تھی۔
فائرنگ کے الزام میں خان سرکے دو گارڈ کی ہوئی تھی گرفتاری
حالانکہ اس معاملے میں خان سرعرف فیضل خان کے دوگارڈزکی گرفتاری ہوئی تھی۔ پولیس نے 4 جون کودونوں سیکورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیا تھا۔ دونوں گارڈ کی گرفتاری وائرل ویڈیوکی بنیاد پرکی گئی ہیں، جس میں وہ فائرنگ کرتے ہوئے نظرآئے تھے۔ ہتھیاروں کوضبط کرکے فورنسک جانچ کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔ اب اس بات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ 30 جون کو ہونے والی سماعت کے بعد فیضل خان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…