نئی دہلی: خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنوں نے ایک بار پھر ہندوستان کو دھمکی دی ہے۔ اس نے ایک ویڈیو جاری کرکے ایودھیا میں تشدد بھڑکانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ رام مندر کو بم سے اڑا دیں گے۔ اس نے کہا کہ ایودھیا میں 16-17 نومبر کو تشدد ہوگا۔ پنوں کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایودھیا کی پولیس انتظامیہ چوکنا ہو گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں رام مندر کمپلیکس کی گہرائی سے تلاشی لے رہی ہیں۔
اے ٹی ایس نے احاطے کا لیا جائزہ
رام مندر کی سیکورٹی سے وابستہ اہلکاروں نے مندر کے احاطے کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سیکورٹی فورس رام چاری دوبے نے اے ٹی ایس اہلکاروں اور پولیس فورس کے ساتھ رام جنم بھومی کے درشن پتھ کے ساتھ پورے کمپلیکس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
جاری کیا گیا الرٹ
معاملے کے بارے میں آئی جی پروین کمار نے کہا کہ گروپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں تشدد بھڑکانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایودھیا میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل طور پر سخت ہیں۔ حالانکہ، دھمکی آمیز ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور احتیاط برتا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…