آپریشن بلیو اسٹار کی برسی سے دو روز قبل کینیڈا کے شہر برامپٹن میں خالصتانی حامیوں نے پانچ کلومیٹر طویل پریڈ نکالی تھی۔ جس میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کا منظر بھی جھانکی میں شامل کی گیا تھا۔ جھانکی میں سابق وزیر اعظم کو گولی مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پریڈ کی ویڈیو کانگریس لیڈر ملند دیورا نے شیئر کیا ہے۔ جس کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے اس معاملے پر کینیڈا کی حکومت سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بتا دیں کہ آپریشن بلیو اسٹار کی برسی 6 جون کو تھی، اس سے دو دن پہلے 4 جون کو کینیڈا کے شہر برامپٹن میں خالصتانی حامیوں نے پانچ کلومیٹر طویل پریڈ نکالی تھی، جس میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے پتلے کو جھانکی میں شامل کرتے ہوئے سین ریکریٹ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ملند دیورا نے لکھا ہے کہ ایک ہندوستانی کے طور پر میں کینیڈا کے برامپٹن میں ہوئی 5 کلومیٹر لمبی پریڈ سے حیران ہوں، جس میں اندرا گاندی کے قتل کو دکھایا گیا ہے، یہ کسی کی طرفداری کی بات نہیں ہے، یہ ایک ملک کی تاریخ کے تئیں عزت و احترام اور اس کے وزیر اعظم کے قتل کی وجہ سے ہوئے درد کے متعلق ہے۔ اس انتہا پسندی کی عالمی مذمت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جے رام رمیش نے بھی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ “میں مکمل طور پر متفق ہوں۔ یہ قابل مذمت ہے اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو یہ معاملہ کینیڈا کے حکام کے ساتھ اٹھانا چاہئے۔
واضح رہے کہ آپریشن بلیو سٹار کے چند ماہ بعد 31 اکتوبر 1984 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے ہی محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جسے ملزمان نے آپریشن بلیو سٹار کا بدلہ قرار دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…