قومی

Alwar Closed Factory Massive Fire: راجستھان کے بھِواڑی میں بند فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 7 مزدور زندہ جلے، مزید کئی دیگرکے پھنسے ہونے کا خدشہ

راجستھان کے ضلع الور کے خوشکھیڑا صنعتی علاقے میں ایک بند گتے کے پلانٹ میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ آگ اس قدر شدید ہے کہ فیکٹری کے اندر سے مسلسل زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اندر گیس سلنڈر پھٹ رہے ہیں۔

سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ فیکٹری گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مکمل طور پر بند بتائی جا رہی تھی، اس کے باوجود اندر مزدور موجود تھے۔ اب تک 7 مزدوروں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ مزید کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دھماکوں اور گھنے دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انتظامیہ نے قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا ہے اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

شدید آتشزدگی میں ریسکیو آپریشن جاری

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نصف درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، لیکن آگ کی شدت اور مسلسل دھماکوں کے باعث اسے بجھانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ پولیس نے اطراف کے علاقے کو مکمل طور پر خالی کرا لیا ہے اور عام لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رکھا گیا ہے۔ خوشخیڑا تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ریسکیو کارروائی تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بند فیکٹری میں مزدوروں کی موجودگی معمہ بن گئی

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بند فیکٹری کے اندر مزدور کیا کر رہے تھے؟ فیکٹری کے باہر کوئی نام پلیٹ یا بورڈ نصب نہیں ہے، جس سے شناخت مزید مشکل ہو گئی ہے۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ دونوں سطحوں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور کئی افراد اپنے لاپتہ عزیزوں کی تلاش میں موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

خاندانوں میں کہرام

اس حادثے نے پورے خوشکھیڑا صنعتی علاقے میں کہرام مچا دیا ہے۔ لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور انتظامیہ سے فوری امداد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں مزدوروں کی موجودگی غیر قانونی تھی یا وہاں کوئی غیر قانونی سرگرمی جاری تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

8 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

10 hours ago