قومی

India AI Impact Summit 2026: ہندوستان عالمی ترقی میں اہم شراکت کررہا ہے:پی ایم مودی، بھارت منڈپم میں چار روزہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا آغازشام پانچ بجے

نئی دہلی میں پیر سے چار روزہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے سرکردہ ماہرین، پالیسی ساز اور ٹیکنالوجی لیڈرز شرکت کریں گے۔ افتتاح سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اس عالمی اجلاس کو بھارت کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک تیزی سے سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ بھارت کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ “انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” کے لیے دنیا بھر سے لوگ ملک کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جدت طرازی کی طاقت بھی نمایاں ہوتی ہے۔ ان کے مطابق بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت کر رہا ہے اور عالمی ترقی میں اہم شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں دان، تپسیا، شجاعت، علم، انکساری اور قیادت کے بے شمار اعلیٰ نمونے موجود ہیں، کیونکہ یہ زمین انمول خزانوں سے بھری ہوئی ہے۔ لہٰذا سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں روز بروز ہونے والی نئی ایجادات اور اختراعات پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔یہ عالمی سربراہی اجلاس آج شام پانچ بجے دہلی کے معروف کنونشن سینٹر بھارت منڈپم میں باقاعدہ طور پر شروع ہوگا اور 16 سے 20 فروری تک جاری رہے گا۔ اسے کسی بھی ترقی پذیر ملک میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی مصنوعی ذہانت سربراہ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔

سمٹ میں سات مختلف ورکنگ گروپس یا ادوار کے ذریعے 100 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ اس کا مقصد ذمہ دارانہ اور جامع مصنوعی ذہانت کی تشکیل میں عالمی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس تین بنیادی نکات “جن، پرتھوی اور پرگتی” یعنی عوام، زمین اور ترقی پر مبنی ہے، جو اے آئی کے حوالے سے عالمی تعاون کے اصولوں کی وضاحت کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ سمٹ بھارت کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی قیادت کی صف میں کھڑا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

23 minutes ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

10 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

10 hours ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

10 hours ago