قومی

Keshav Prasad Maurya Taunt Ram Gopal Yadav: خانہ کعبہ کو یہ ملائم خاندان پسند کرتا ہے،انہیں ایودھیا اور کاشی نہیں بھاتا،رام گوپال کے متنازعہ بیان پر کیشو پرساد کا پلٹ وار

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے رام مندر پرایک متنازعہ  بیان دیا ہے۔ وہیں بی جے پی سماجوادی  لیڈر کے  اس بیان پر کافی حملہ آور ہے۔ پی ایم مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے بعد  اب  اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی ایس پی لیڈر رام گوپال یادو کے بیان پر تنقید کی ہے۔ ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ یہ خاندان بار بار رام بھکتوں کی توہین کرتا ہے۔

یوپی کے ڈپٹی سی ایم  کیشو پرساد موریہ نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا – “پروفیسر رام گوپال یادو اور ان کا پورا خاندان خانہ کعبہ  کو پسندکرتا ہے، انہیں ایودھیا کاشی نہیں بھاتا۔ اسی لیے یہ خاندان بار بار بھگوان رام اور رام کے بھکتوں کی توہین کرتا ہے۔ وہیں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ایس پی لیڈر رام گوپال یادو کے بیان پر جوابی حملہ کیا۔ سی ایم یوگی نے کہا، “سماج وادی پارٹی عقیدے کا احترام نہیں کرتی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو رام کے وجود سے انکار کرتے ہیں۔رام گوپال یادو کے بیان پر ہنومان گڑھی کے پجاری راجو داس نے کہا کہ رام گوپال یادو کا بیان افسوسناک ہے۔ ہم ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ ایس پی شروع سے ہی رام کا غدار رہا ہے۔ پہلے انہوں نے رام بھکتوں پر گولی چلائی، ان کے لیے ہر سناتن کلچر بے کار ہے۔

رام گوپال یادو نے کیا کہا؟

ایس پی لیڈر رام گوپال یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر روز بھگوان رام کا درشن کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایودھیا میں درشن کے لیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ رام مندر کا نقشہ اور فن تعمیر ٹھیک نہیں ہے، مندر اس طرح نہیں بنتا ہے۔ وہ مندر بیکار ہے۔ جبکہ رام گوپال یادو نے کہا تھا کہ پرانے مندروں کو دیکھو، کیسے بنے ہیں۔ جنوب سے شمال تک نقشہ ٹھیک سے نہیں بنایا گیا ہے۔ مندر کو واستو کے نقطہ نظر سے ٹھیک سے نہیں بنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

17 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

38 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

47 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

49 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago