دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے تہاڑ جیل میں سرینڈر کردیا ہے۔ انتخابی مہم کیلئے ضمانت پر باہر آنے والے اروند کجریوال کی جیل واپسی ہوگئی ہے۔ کجریوال کے جیل واپس جانے سے پہلے ہی جیل انتطامیہ نے تیاری پوری کرلی تھی ،جہاں کجریوال کے پہنچتے ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انہیں راوز اوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ ملزم نے ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد جیل میں سرینڈر کردیا ہے۔ دراصل قواعد کے مطابق جب بھی کوئی ملزم سرینڈر کرتاہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور عدالت کو بتانا پڑتا ہے کہ ملزم نے سرینڈر کر دیا ہے۔
اروند کجریوال کی عدالت میں پیشی سے قبل ان کا میڈیکل کرایا گیا ، یہ میڈیکل کا انتظام بھی جیل انتظامیہ نے تہاڑ جیل میں ہی کررکھا تھا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کجریوال کی صحت کیسی ہے، ان کا وزن کتنا ہے، بلڈ اور شوگر کی کیاتفصیلات ہیں ،یعنی مکمل میڈیکل کرایا گیا ،اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کرکے اطلاع دی گئی کہ ملزم نے خود سپردگی کردی ہے، اس کے بعد اروند کجریوال کو تہاڑ جیل کے اپنے بیرک میں پہنچا دیا گیا ۔
خود سپردگی سے قبل اروند کجریوال سول لائنز علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے راج گھاٹ پہنچے۔ کجریوال نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔ راج گھاٹ کے بعد کجریوال کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پہنچے۔ یہاں انہوں نے بھگوان ہنومان کے درشن کیے اور پوجا کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ عام آدمی پارٹی کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران کجریوال نے کہا کہ ایگزٹ پول سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ لوگوں کو یقین ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ یہ الیکشن ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے۔ایگزٹ پول سب فرضی ہیں۔ کیونکہ اوپر سے یہ ضرور آیا ہوگا کہ بی جے پی کو زیادہ سیٹیں دینی ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ انہیں تین دن پہلے فرضی ایگزٹ پول کرانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول پر بھروسہ نہ کریں۔سی ایم کجریوال نے کہا کہ میں جیل جا رہا ہوں، پتہ نہیں کب واپس آؤں گا۔ لیکن میرے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بچانے کے لیے جیل جا رہا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…