قومی

kaushambi Fire: کوشامبی میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 5 افراد ہلاک، کئی زخمی، ایمبولینس کی کئی گاڑیاں موقع پر موجود

اترپردیش کے کوشامبی ضلع میں پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں زورداردھماکے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ یہ حادثہ پپری تھانہ علاقے کے محمود پورمیں پیش آیا۔ دھماکے میں کم از کم 5 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگرافراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کوعلاج کے لیے پریاگ راج کے ایس آراین اسپتال کے ٹراما سینٹرپہنچایا گیا ہے۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سرکل آفیسرشیوانگ سنگھ سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں بھی راحت اوربچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔

کوشامبی کے ضلع مجسٹریٹ امیت پال شرما نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کے ساتھ فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں بھی موقع پرروانہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ راحت اوربچاؤکا کام جاری ہے۔ تقریباً پانچ افراد کوملبے سے باہرنکالا گیا ہے، جن میں سے کچھ کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے اورانہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید زخمی افراد کی حالت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد دو اضلاع کی ٹیمیں موقع پر تعینات

ڈی ایم امیت پال شرما نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی شروع کردی۔ دونوں اضلاع کی ٹیموں کوموقع پرتعینات کیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکے اوراس کے بعد لگی آگ سے تقریباً تین مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کا لیا نوٹس

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کوشامبی میں پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے حادثے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران کوزخمیوں کومناسب اوربہترطبی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کوہرممکن مدد پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

55 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

58 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago