قومی

Katra Road Accident: جموں وکشمیر کے کٹرا میں سی آئی ایس ایف کی گاڑی پلٹی، 9 جوانوں سمیت 10 زخمی، تین کی حالت بے حد نازک

جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں کٹرا کے پاس پیر کے روز سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی ایک گاڑی پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد گاڑی میں سوار 9 جوانوں سمیت 10 لوگ زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ افسران نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سی آئی ایس ایف کی ڈیوٹی پر تعینات گاڑی تارا کوٹے-بالنی مارگ پرایک موڑ کے پاس پلٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 9 نوجوانوں کے علاوہ گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

شدید طورپر زخمی جوانوں کو اسپتال میں کرایا گیا داخل

انہوں نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی ہوئے تین جوانوں کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ 7 دیگر جوانوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں کٹرا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) لے جایا گیا ہے۔ جی ایم سی اسپتال ریفر کئے گئے زخمی جوانوں کی پہچان ہیڈ کانسٹبل پی کے ٹریٹیا، ہیڈ کانسٹبل ایم ایم ڈے اور کانسٹبل شومی کے طورپر ہوئی ہے۔ کانسٹبل شومی کے سرمیں شید چوٹ آئی ہے۔  ڈپٹی انسپکٹرجنرل (ریاسی-ادھم پور رینج) شیوکمارشرما زخمیوں کے علاج کے لئے اسپتال پہنچے۔

حادثہ سے متعلق سامنے آئی یہ جانکاری

پولیس کے مطابق، پہاڑی علاقوں میں خراب سڑکیں، اوورلوڈنگ، تیزرفتار، خطرناک طریقے سے اوورٹیک کرنا اورلاپرواہی سے گاڑی چلانا سڑک حادثات کی اہم وجہ ہیں۔ ڈوڈا، کشتواڑ، راجوری، پونچھ، رامبن، اودھم پوراور ریاسی جیسے پہاڑی اضلاع  میں اس طرح کے حادثے اکثرسامنے آتے رہتے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ان علاقوں میں سڑک سیکورٹی کے لئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ پیٹرول پمپ آپریٹرزکوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیرہیلمٹ کے دوپہیہ گاڑی چلانے والوں کوایندھن فراہم نہ کریں۔

محکمہ چلاتا ہے بیداری مہم

محکمہ ٹرانسپورٹ وقتاً فوقتاً ٹریفک قوانین اوران سے منسلک جرمانے کے حوالے سے بیداری مہم چلاتا ہے۔ اگرکوئی نابالغ گاڑی چلاتے ہوئے پایا جاتا ہے، تواس کے والدین کے خلاف جرمانہ، سزا اورگاڑی کا رجسٹریشن منسوخ کرنے جیسا التزام ہے۔ وہیں، ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pakistan-Afghanistan Clash: پاکستان کا افغانستان پر فضائی حملہ، سوئے ہوئے لوگوں پر جنگی طیاروں نے برسائے بم

فروری 2026 میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے بعد افغان طالبان فورسز نے پاکستانی فوجی…

2 hours ago