بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ (بی ای آئی) سری نگر میں حال ہی میں عفیفہ بتول کو اورینج گلوبل اولمپیاڈ (اوجی او) میں ان کی غیرمعمولی حصولیابی کے لئے اعزاز سے سرفراز کیا، جہاں انہوں نے سائنس اسٹریم میں پہلی رینک حاصل کی۔ چوتھی کلاس کی طالبہ عفیفہ نے اپنی سخت محنت اور لگن سے اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ بی ای آئی کے ذریعہ جاری ایک بیان میں اس بات پرروشنی ڈالی گئی کہ عفیفہ کی کامیابی اس کی استقامت اور کوششوں کا ثبوت ہے۔
بی ای آئی کے صدر منظور وانگنو نے عفیفہ بتول کو اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اس کے والدین، اساتذہ اورپرنسپل کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عفیفہ کی کامیابی انسٹی ٹیوٹ کے دیگر طالب علموں کے لئے ایک تحریک کا کام کرے گی۔ ساتھ ہی اس کی محنت اور لگن کی ہمیشہ یاد دلاتی رہے گی۔
منظوروانگنو نے کہا، “عفیفہ کی کامیابی بی ای آئی کے لئے ایک قابل فخرلمحہ ہے، اور وہ اپنے طالب علموں کو ان کے خوابوں اورامنگوں کے حصول میں مدد کرنے کے لئے بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔” انسٹی ٹیوٹ کے بیان میں عفیفہ بتول کے لئے مبارکباد کا پیغام بھی شامل ہے، جس میں ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ “مبارک ہو عافیہ! ہمیں آپ پرفخر ہے اورآپ کے مستقبل کی کوششوں میں آپ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…