جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے متعلق مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ چند سالوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے فلم انڈسٹری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اوراب فلم سازوادی کو فلم پروڈکشن کے لئے ایک بہترین جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جی-20 کشمیرکو دنیا کے سامنے دکھانے کا بہترین موقع ہے۔
وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت جتیندرسنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول پرآنے کی وجہ سے سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے وادی میں فلم کی تیاری بھی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں پیرسے شروع ہونے والے جی-20 گروپ کے اجلاس میں اقتصادی ترقی کے لیے فلمی سیاحت پر ایک سیشن منعقد کیا جائے گا۔
جتیندر سنگھ نے پی ٹی آئی-بھاشا سے بات کرتے ہوئے کہا ، ’’حقیقت یہ ہے کہ جی-20 گروپ کی میٹنگ کا انعقاد یہاں سری نگر میں کیا جا رہا ہے، یہ اپنے آپ میں اس تبدیلی کا اشارہ ہے جو گزشتہ سالوں میں ہوا ہے، خاص طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے نمائشی اورفیصلہ کن اقدام کے بعد۔‘‘
جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہالینڈ کے ٹیولپ گارڈن میں فلم کی شوٹنگ کشمیرکے ٹیولپ گارڈن میں فلم شوٹنگ کی طرح نہیں ہوگی کیونکہ یہاں شوٹنگ کی لاگت بہت کم ہوگی۔
انہوں نے کہا، ’’کشمیرمیں کچھ کلو میٹرکے دائرے میں، آپ کے پاس فوارے، جھیلیں، پہاڑیاں، برف سے ڈھکی چوٹیاں ہیں۔ ہمارے پاس حال ہی میں سیاحتی سیزن کے کامیاب ہونے کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد بھی بڑھ گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کشمیر کبھی فلموں کی شوٹنگ کے لئے بالی ووڈ کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک تھا۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…