قومی

Karur Stampede Case: کرور بھگدڑ معاملے میں بڑی پیش رفت، کیمپن میں استعمال کی گئی گاڑی ہوئی ضبط، سی بی آئی نے وجے کو جاری کیا سمن

چنئی: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو تمل ناڈو کے کرور میں وجے کی عوامی میٹنگ کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعے کی جاری جانچ کے تحت وجے کی انتخابی مہم میں استعمال کی گئی گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔ اس بھگدڑ میں 41 افراد کی جان چلی گئی تھی جبکہ کئی لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق، ریلی کے دوران وجے کی جانب سے استعمال کی گئی اور پَنیور سے کرور لائی گئی کیمپین بس کی فی الحال تفتیش کی جا رہی ہے، تاکہ گاڑی کی نقل و حرکت کے ریکارڈ (موومنٹ لاگ)، سفر کے اوقات اور پروگرام کے لیے دی گئی اجازتوں پر عمل درآمد کی تصدیق کی جا سکے۔

ریلی کے دن کے شیڈول اور بھیڑ کی آمد و رفت سے متعلق تفصیلات کی تصدیق کے لیے گاڑی کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ اس مقام پر غیر معمولی بھیڑ اور بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے انتظامات میں مبینہ خامیوں کے باعث پیش آیا، جہاں وجے اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ غیر جانبدار اور منصفانہ جانچ کو یقینی بنانے کی ہدایات کے بعد اس معاملے کو سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔

اس سے قبل، 25 نومبر کو تملگا ویٹّری کزگم (ٹی وی کے) کے سینئر لیڈران نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہو کر تفتیش میں تعاون کیا تھا۔ اس دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری بُسی آنند، انتخابی مہم کے انتظامی جنرل سکریٹری ادھو ارجن اور جوائنٹ جنرل سکریٹری سی ٹی آر نرمل کمار سے پوچھ گچھ کی گئی۔

لاجسٹکس کوآرڈینیشن سمیت کئی امور پر سوالات

اسی طرح ٹی وی کے کے کرور مغربی ضلع کے سکریٹری کے پی متھیازگن اور ایم سی پونراج سے بھی تفتیش کی گئی۔ تفتیش کاروں کے مطابق، لیڈران سے ریلی کی منصوبہ بندی، حاصل کی گئی اجازتوں، متوقع بھیڑ، سکیورٹی انتظامات اور لاجسٹکس کوآرڈینیشن سمیت کئی اہم امور پر سوالات کیے گئے۔

کرور ضلع کے کلکٹر تھنگاویلم کو بھی کیا گیا طلب

جانچ کے سلسلے میں 4 دسمبر کو کرور ضلع کے کلکٹر تھنگاویلم کو بھی طلب کیا گیا، جہاں ان سے انتظامی منظوری، مختلف محکموں کے درمیان تال میل اور ریلی کے دن نافذ کیے گئے رسپانس میکانزم کے بارے میں دو گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی۔

معاملے میں سی بی آئی نے وجے کو جاری کیا سمن

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، سی بی آئی نے اس معاملے میں تملگا ویٹّری کزگم (ٹی وی کے) کے قومی صدر وجے کو باضابطہ سمن جاری کیا ہے، جس کے تحت انہیں 12 جنوری کو نئی دہلی میں واقع ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام نے اشارہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم گواہوں سے مزید پوچھ گچھ اور دستاویزی شواہد کی جانچ کا عمل جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

13 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

1 hour ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago