Karnataka Election Results 2023: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوگئی ہے۔ کانگریس اپنے دم پرواضح اکثریت تک پہنچ گئی ہے۔ اسے کسی کے حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔ 224 اسمبلی نشستوں والے کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے حصے میں 136 سیٹیں آئی ہیں۔ جبکہ بی جے پی کو 64 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا ہے۔ وہیں جے ڈی ایس کو20 سیٹیں ملی ہیں۔ دیگر کے کھاتے میں 4 سیٹیں گئی ہیں۔ کانگریس دفتر پرکانگریسی کارکنان نے جم کرجشن منایا۔ واضح رہے کہ ووٹنگ کے لئے ریاست بھر میں 36 سینٹرس بنائے گئے ہیں۔ ریاست میں نتائج کی تصاویر پوری طرح سے صاف ہوگئی ہے۔
کانگریس کی شاندار کارکردگی سے پُرجوش راہل گاندھی نے اپنا پہلا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی عوام کو، کارکنان کو اور سبھی لیڈران کو جنہوں نے کرناٹک میں کام کیا، انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ دوسری طرف غریب کانگریس عوام کی طاقت تھی، کانگریس پارٹی کرناٹک میں غریبوں کے ساتھ تھی۔ کرناٹک نے یہ بتایا کہ محبت اس ملک کو اچھی لگتی ہے۔ کرناٹک میں نفرت کی بازار بند ہوئی ہے، محبت کی دوکان کھلی ہیں۔ 5 وعدوں کو پہلے دن پہلی کابینہ میٹنگ میں پورا کریں گے۔
کانگریس کو ملی سنجیونی
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس کے سبھی بڑے لیڈران نے لگ کر انتخابی تشہیر کی، یہ تو عوام کا آشیرواد ہے۔ پی ایم ڈبل انجن کی بات کرتے ہیں، لیکن عوام نے کام کو اہمیت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو سنجیونی ملی ہے۔ ہم نے گارنٹی کی بات کی، عوام نے مینڈیٹ دیا۔ پارٹی میں نیا اتحاد آیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ کرناٹک میں محبت کی دوکان چل نکلی ہے۔ سچائی کی جیت ہوئی ہے۔ ترقی کی جیت ہوئی۔ عزت وقار کی جیت ہوئی ہے۔
وزیراعظم مودی کا کیا ذکر
کانگریس کے صدرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی نے خراب کام کیا، اس لئے کرناٹک کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کے ذریعہ اتنی انتخابی تشہیرکرنے کے بعد بھی لوگوں نے کانگریس کو ووٹ دیا۔ ہماری پانچ گارنٹی پر لوگوں نے بھروسہ جتایا ہے۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…