-بھارت ایکسپریس
کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں شاندارکامیابی کے بعد آج کانگریس کی حکومت نے عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا۔ اس دوران وزیراعلیٰ کے طورپرسدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ کے طورڈی کے شیو کمارنے حلف لیا۔ گورنرتھاورچند گہلوت نے وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمارکےعلاوہ 8 وزراء کوحلف دلایا، جس میں کانگریس کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے کے بیٹے پریانک کھڑگے اورسابق اقلیتی امورکے وزیرضمیراحمد خان شامل ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈران نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں کانگریس نے بی جے پی کو 2024 لوک سبھا الیکشن سے پہلے بڑا پیغام دینے کی کوشش کی۔ سدارمیا اورڈی کے شیوکمارکی حلف برداری تقریب میں کئی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو مدعوکیا تھا، جس میں سے اکثروبیشترلیڈران نے شرکت کی، جس میں ملیکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کےعلاوہ کئی وزرائے اعلیٰ اورمختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان موجود رہے۔ اس میں بطورخاص بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی، سیتا رام یچوری، ڈی کے راجہ وغیرہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل، ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو، کے سی وینو گوپال، رندیپ سرجے والا، رکن پارلیمنٹ سید ناصرحسین وغیرہ موجود تھے۔
اس سے قبل حلف برداری تقریب سے پہلے سدارمیا اورڈی کے شیوکمارنئی کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزراء کے ناموں اورمحکموں کی تقسیم سے متعلق اعلیٰ کمان سے تبادلہ خیال کے لئے دہلی پہنچے تھے۔ سدارمیا اورڈی کے شیوکمارنے جمعہ کے روزراہل گاندھی اورپرینکا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔ کانگریس نے اس ملاقات کی تصویراپنے آفیشیل ٹوئٹرہینڈل سے ٹوئٹ کی۔ کیپشن میں لکھا گیا، ”کرناٹک میں جَن جَن کی سرکارکی حلف برداری سے پہلے ایک ملاقات۔” وہیں سدارمیا نے دہلی میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال سے بھی ملاقات کی۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…