کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اسکول اورکالج کے یونیفارم سے متعلق اپنے 5 فروری 2022 کے حکم کوواپس لے لیا ہے اورنئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اس درمیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جمعرات (14 مئی، 2026) کوواضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں بھگوا شال پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میسورومیں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے حکم میں طلبا کو موجودہ مذہبی روایات پرعمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن اسکولوں اورکالجوں کے اندرنئی روایات کوشروع کرنے کی اجازت قطعی نہیں دی گئی ہے۔
بھگوا شال پہننے کی نہیں ملی اجازت
وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہا، ”بھگوا رنگ کی شال پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ اس طرح کی شال نہیں پہنی جاسکتیں۔ پگڑی، جنیو، رودراکش اورحجاب پہننے کی اجازت ہے۔” حالانکہ انہوں نے کہا کہ صرف پہلے سے جاری روایات کوہی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”جب ہم پگڑی کی بات کرتے ہیں توہمارا مطلب ان روایات سے ہے، جو پہلے سے موجود ہیں۔ کوئی بھی نئی روایت شروع نہیں کی جاسکتی۔”
بی جے پی نے کانگریس پراٹھائے سوال
کرناٹک میں اپوزیشن لیڈرآراشوک نے ریاست کی کانگریس حکومت پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ داون گیرے ضمنی الیکشن کے نتیجوں اوراقلیتی طبقہ کے رائے دہندگان میں بڑھتی ہوئی ناراضگی کے بعد کانگریس حکومت نے ایک مایوس کن حکمت عملی کے تحت حجاب کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں کرناٹک میں بڑھتی مہنگائی، بدعنوانی، کسانوں کی خود کشی اوربگڑتی صورتحال جیسے مسائل کا سامنا کررہا ہے، وہیں ریاستی حکومت فائدہ کے لئے مذہبی موضوعات پرتوجہ مرکوزکررہی ہے۔
حجاب کے لئے دروازے پھرسے کھول دیئے: امت مالویہ
بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت نے خفیہ طریقے سے 5 فروری، 2022 کے یونیفارم سے متعلق حکم کوواپس لے لیا ہے اور’محدود روایات اورمذہبی علامات’ کی آڑمیں اسکولوں میں حجاب کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری حکم یونیفارم کو بنائے رکھنے کی بات کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اندرمذہبی علامات اورحجاب کی واضح اجازت دیتا ہے۔ یہ با اختیاربنانا نہیں ہے۔ یہ کلاس رومزمیں مذہبی شناخت کا ادارہ جاتی ہونا اورقدامت پسندی کی تہوں میں بچپن کو بتدریج دفن کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…