چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کی خاتون گارڈ کے تھپڑ مارے جانے کے بعد اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔
کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے خیر خواہوں اور میڈیا کی جانب سے کئی فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ سب سے پہلے میں آپ کو بتا دوں کہ میں بالکل محفوظ ہوں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر آج جو کچھ ہوا، وہ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ہوا، جیسے ہی میں سیکیورٹی چیک سے باہر نکلی، وہاں موجود ایک خاتون سیکیورٹی گارڈ نے میرے منہ پر تھپڑ مارا۔ اس کے بعد اس نے مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتی ہوں۔ میں بالکل محفوظ ہوں لیکن مجھے تشویش ہے کہ پنجاب میں جو دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، ہم اس سے کیسے نمٹیں گے۔
جانکاری کے مطابق، سی آئی ایس ایف کی خاتون سیکورٹی اہلکارکی چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا سے بحث ہوگئی تھی۔ اس بحث کے بعد سیکورٹی اہلکار نے کنگنا کو تھپڑ ماردیا۔ ملزم خاتون سی آئی ایس ایف اہلکار پراب سخت ایکشن لیتے ہوئے سی آئی ایس ایف ڈی جی نے انہیں معطل کردیا ہے۔ ساتھ ہی جانچ کے لئے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اس معاملے میں سینئرافسران کی نگرانی میں جانچ کمیٹی کی تشکیل کردی گئی ہے، جو اس حادثہ کی جانچ کرے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں کنگنا رناوت نے منڈی سیٹ سے کانگریس امیدوار وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر جیت کا جھنڈا لہرایا ہے۔ کنگنا وہاں سے جیت کے بعد دہلی آرہی تھیں تبھی چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔
الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے خاص دن ہے، کیونکہ یہ میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا، جو مکمل طور پر بے یقینی سے بھرا ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…