قومی

Kangana Ranaut: راہل گاندھی کے دھرنے پر کنگنا رناوت کا حملہ، بولیں- وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب مارچ سکیورٹی کی خلاف ورزی

نئی دہلی :دہلی میں نیٹ پیپر لیک معاملے پر جاری سیاسی کشمکش کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب کیے گئے احتجاج کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کنگنا نے اس اقدام کو سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب احتجاج کے لیے جنتر منتر مقررہ مقام تھا تو پھر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔میڈیا سےبات چیت  کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ ایک واضح سکیورٹی خلاف ورزی تھی۔ ان کے مطابق راہل گاندھی نے مظاہرین کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب لے جانے کی پوری کوشش کی، جبکہ احتجاج کے لیے جنتر منتر مختص کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے اس طرح کے اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

کنگنا رناوت نے راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے استعفے کے مطالبے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی دنیا کے مقبول ترین لیڈروں  میں شمار ہوتے ہیں، ایسے میں آخر وہ استعفیٰ کیوں دیں۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے منگل کے روز دہلی میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا تھا۔ اس احتجاج میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت کئی اپوزیشن رہنما شریک ہوئے تھے۔احتجاج کے دوران راہل گاندھی نے مطالبہ کیا تھا کہ نیٹ پیپر لیک معاملے پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کرائی جائے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔ اس دوران کانگریس کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

جب پولیس راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو احتجاجی مقام سے ہٹانے پہنچی تو کانگریس کارکنوں نے انہیں گھیر لیا۔ پولیس کارروائی کے دوران راہل گاندھی سڑک پر لیٹ گئے، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا، اکھلیش یادو اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا، تاہم چند گھنٹوں بعد سبھی کو رہا کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد نیٹ پیپر لیک معاملہ ایک بار پھر قومی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا ہے اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago