قومی

Kadder Behibagh Kulgam Encounter Site: جموں کشمیر کے کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں میں جھڑپ،پانچ دہشت گرد ہلاک،دو اہلکار زخمی

جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعرات (19 دسمبر) کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی اس تصادم میں دو فوجی زخمی ہوئے۔بدھ (18 دسمبر) کی رات، سیکورٹی فورسز نے ضلع کے بیہی باغ علاقے کے کدر میں مشتبہ ملیٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

اس پورے معاملے پر  حکام نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد، سیکورٹی فورسز نے بدھ کی رات ضلع کے بیہی باغ علاقے میں کدر گاؤں کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور آپریشن انکاونٹر میں تبدیل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں سیکورٹی فورسز کامیاب ہوچکی ہے ،البتہ اس دوران دو اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فی الحال انکاونٹر جاری ہے چونکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ ایک یا دو مزید دہشت گرد ابھی اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں ۔اس لئے علاقے میں محاصرہ برقرار رکھا گیا ہے اور انٹرنیٹ کی خدمات معطل کردی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts