قومی

Gyanvapi Case: گیانواپی معاملے کی 18 ستمبر کو ہوگی سماعت، وکیلوں کی غیر حاضری کے سبب منگل کے روز نہیں ہوئی سماعت

Gyanvapi Case: عدالتی کام سے وکیلوں کی غیر حاضری کی وجہ سے گیانواپی معاملے کی سماعت منگل کے روز الہ آباد ہائی کورٹ میں نہیں ہو سکی۔ اس معاملے میں نہ تو عرضی گزار اور نہ ہی مدعا علیہ کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز سے آن لائن کے ذریعے سماعت کا نظام شروع کیا ہے۔ چیف جسٹس پریتنکر دیواکر کی عدالت نے وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے آن لائن کے ذریعے سماعت کی اجازت دی ہے، لیکن کوئی وکیل پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 18 ستمبر مقرر کی ہے۔

اصل مقدمے میں مندر کی بحالی کا مطالبہ

وارانسی کی عدالت میں دائر سوٹ کی برقراری کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اصل مقدمے میں اس جگہ پر مندر کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا جہاں اس وقت گیانواپی مسجد موجود ہے۔ انجمن انتظامات مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر عرضی میں وارانسی کی عدالت کی جانب سے 2021 میں ایک وکیل کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعہ گیانواپی مسجد کا سروے کرنے کی ہدایت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

فیصلہ اسی بنچ کو دینا چاہیے: کمیٹی

بتا دیں کہ اس سے قبل 28 اگست کو چیف جسٹس دیواکر کی عدالت میں جب اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کی جانب سے اس کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ اس لیے فیصلہ اسی بنچ کو دینا چاہیے۔ حالانکہ، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے ضابطے کے مطابق جب کسی کیس میں سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی فیصلہ نہیں دیا جاتا ہے تو چیف جسٹس کے پاس اس کیس کو دوسرے بنچ کے پاس بھیجنے یا خود اس پر سماعت کرنے کا حق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو فریق کی عرضی کے خلاف مسجد کمیٹی نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ، جانئے پورا معاملہ

فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد بھی نہیں ٓسنیا فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ 15 مارچ 2021 سے اب تک کئی بار اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا لیکن فیصلہ نہیں سنایا گیا۔ اس پر انجمن انتظامیہ مسجد کے وکیل نے معاملے کا ازسرنو مطالعہ کرنے کے لیے وقت دیے جانے اور سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر عدالت نے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago