قومی

Jyotiraditya Scindia dancing video: مدھیہ پردیش میں سیاسی گہما گہمی کے بیچ ڈانس کرتے ہوئے جیوترادتیہ سندھیا کی ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش میں انتخابی گہماگہمی کے درمیان، جیوترادتیہ سندھیا کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔ یہ روپ  جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ درحقیقت سنیچر کو گوالیار میں سندھیا اسکول کا 125 واں یوم تاسیس بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر جیوترادتیہ سندھیا نے انتخابی ماحول کو بھول کر اسٹیج پر طلبہ کے ساتھ زوردار رقص کیا۔ اس کا ویڈیو بھی اب کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سندھیا شاندار ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی بھی مرکزی وزیر کا یہ روپ  دیکھنے کے لائق تھا۔ سندھیا کے اس ڈانس کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہو رہی ہے۔ڈانس کے  دوران انہوں  نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔ مرکزی وزیر کے اس تفریحی انداز کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔

اس پروگرام میں پی ایم مودی نے بھی شرکت کی

گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسکول کیمپس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ گورنر گنگوبائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پروگرام میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ سندھیا کا پورا خاندان بھی وہاں موجود تھا جس میں بیوی، ماں اور بیٹا شامل تھے۔ پی ایم کے خطاب کے بعد سندھیا اسکولی بچوں  کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے۔ اس وقت جب طلباء نے ان کے ساتھ ڈانس کرنے پر اصرار کیا تو انہوں نے بچوں کو مایوس نہیں کیا اور ان کے ساتھ اسٹیج پر بھرپور طریقے سے ڈانس کیا۔الیکشن سیزن میں سندھیا کا ڈانس سرخیوں میں آگیاہے۔

واضح رہے کہ اس وقت مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر مسلسل سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اس انتخابی مہم کے درمیان مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کا ڈانس کرتے ہوئے یہ ویڈیو کافی خبروں میں ہے کیونکہ ریاست کا ہر لیڈر اس انتخابی موسم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسے میں سندھیا کا یہ رقص ایک مثبت ماحول پیدا کرتا ہے۔ سندھیا نے ڈانس کیا تو بچے بھی بہت خوش ہوئے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

26 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago